قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکمنامے میں شیخ صادق آملی لاری جانی کو عدلیہ کا سربراہ منصوب کیا۔قائد انقلاب اسلامی کے حکمنامے کا متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
گرانقدر محقق حجت الاسلام و المسلمین جناب الحاج شیخ صادق آملی لاری جانی دامت توفیقاتہ اب جبکہ عدلیہ میں آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی فرائض کی انجام دہی کی توسیع شدہ مدت بھی پوری ہو چکی ہے، آنجناب کی یادگار و باارزش سعی و کوشش اور خدمتوں کی قدردانی کے ساتھ آپ کو جو قم کے دینی علمی مرکز کی نمایاں شخصیتوں میں سے ایک اور جدت و ابتکار عمل کی صلاحیتوں سے سرشار شخصیت ہیں آئین کی دفعہ ایک سو ستاون کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کا سربراہ منصوب کرتا ہوں۔