صومالیہ کے عوام کی امداد کی دعوت

قرن افریقہ کے ممالک اور خاص طور پر صومالیہ میں خشکسالی سے پیدا ہونے والے بحرانی حالات کے پیش نظر ولی امر مسلمین، قائد انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ کے دفتر نے ایک بیان میں ایرانی عوام کو قحط زدہ مسلم ملک صومالیہ کی مدد کی دعوت دی۔

بیسویں نماز کانفرنس کے نام پیغام

قائد انقلاب اسلامی نے بیسویں نماز کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں روزانہ نماز کی چند بار ادائیگی کو غفلت سے انسان کی نجات کا سنہری موقعہ اور عظیم نعمت الہی قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ نماز اللہ کی بارگاہ میں انسان کے آگاہانہ قلبی حضور کا موقعہ فراہم کرتی ہے، اس کی روح کو جلاء اور گوہر باطن کو درخشندگی عطا کرتی ہے

حجاج کرام کے نام قائد انقلاب اسلامی کا پیغام

اس وقت حج کی بہار اپنی تمام تر روحانی شادابی و پاکیزگی اور خداداد حشمت و شکوہ کے ساتھ آن پہنچی ہے اور ایمان و شوق سے معمور قلوب، کعبہ توحید اور مرکز اتحاد کے گرد پروانہ وار محو پرواز ہیں۔ مکہ، منا، مشعر اور عرفات ان خوش قسمت انسانوں کی منزل قرار پائے ہیں جنہوں نے واذن فی الناس بالحج کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے خدائے کریم و غفور کی ضیافت میں پہنچ کر سرفراز ہوئے ہیں۔

سفر حج کے موضوع پر ایک کتاب پرھنے کے بعد قائد انقلاب اسلامی کے تاثرات

یہ کتاب مجھے ایک بار پھر خانہ خدا اور حرم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زیارت کے شوق و حسرت کی فضا میں لے گئی۔ ایسی حسرت اور ایسا شوق جس کے پورے ہونے کی امید نہیں۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ایام نوجوانی سے تا حال کبھی بھی میرا دل اس آتش شوق و حسرت سے کبھی خالی نہیں رہا۔ گھٹن کے اس سیاہ دور م...

ایران کی ویٹ لفٹنگ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تہنیتی پیغام

آپ نوجوانوں، میڈل جیتنے والوں بالخصوص جناب بہداد سلیمی اور جناب کیانوش رستمی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے ان عالمی مقابلوں میں اپنی کامیابی سے ملت عزیز ایران کے دلوں کو شاد کیا۔

پاسداران انقلاب فورس کے جوانوں کی شہادت پر تعزیتی پیغام

پاسداران انقلاب فورس کے ایک مرکز میں رونما ہونے والا خونیں سانحہ، جو اس ادارے کے چند ممتاز افراد اور ان میں سر فہرست عالی قدر کمانڈر، نمایاں، پارسا اور بے لوث سائنسداں حسن مقدم کی شہادت پر منتج ہوا، ایک تلخ اور اندوہناک سانحہ تھا۔

جوہری سائنسداں مصطفی احمدی روشن کی شہادت پر تعزیتی پیغام

ائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں بدھ کے روز دہشت گردانہ حملے میں ایٹمی سائنسداں مصطفی احمدی روشن کی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں اس بزدلانہ ٹارگٹ کلنگ کو مسلسل پیشرفت کرنے والی پرعزم اور باایمان ملت ایران کے مقابلے میں امریکہ اور صیہونزم کی زیر قیادت استکباری محاذ کی بے بسی کی علامت قرار دیا۔

ہجری شمسی سال کے آغاز کی مناسبت سے پیغام

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 29 اسفند سنہ 1372 ہجری شمسی مطابق 20 مارچ سنہ 1994 عیسوی کو نئے ہجری شمسی سال 1373 کے آغاز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں نوروز کا جشن منانے والی اقوام بالخصوص ملت ایران اور شہدائے انقلاب کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی۔ آپ نے گزرے ہوئے سال کا جائزہ...

نئے ہجری شمسی سال سنہ تیرہ سو اکانوے کی آمد پر تہنیتی پیغام

میں ملک کے تمام حکام، اقتصادی شعبے میں سرگرم تمام افراد اور اپنے تمام عزیز عوام کو دعوت دیتا ہوں کہ اس سال کو قومی پیداوار کی رونق کا سال بنا دیں۔ چنانچہ اس سال کا نعرہ قومی پیداوار، کام اور ایرانی سرمائے کی حمایت کا نعرہ ہے۔ ہمارے اندر یہ توانائی پیدا ہو کہ ہم ایرانی محنت کش کے کام کی حمایت کر سکیں، ایرانی سرمایہ کار کے سرمائے کی حمایت کر سکیں۔

ویٹ لفٹنگ کی قومی ٹیم کی شاندار فتح پر تہنیتی پیغام

ایشیائی ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیابی پر قائد انقلاب اسلامی نے منگل کی شام ایک تہنیتی پیغام میں ویٹ لفٹنگ ٹیم کی قدردانی کی۔