پھر صیہونی جنگ بندی کے لیے ہاتھ پیر جوڑنے لگے

پھر صیہونی جنگ بندی کے لیے ہاتھ پیر جوڑنے لگے

رہبر انقلاب کے مشیر ڈاکٹر لاریجانی: یہ لوگ سوچ رہے تھے کہ وہ جیت گئے اور حزب اللہ کا کام تمام ہوگيا۔ بارہ تیرہ دن گزرنے کے بعد حالات بدل گئے۔ اس کے بعد تو وہ خود جنگ بندی کے لیے ہاتھ پیر جوڑنے لگے، پھر قرارداد تیار ہوئي۔ اس سے پہلے جو بھی قرارداد تیار ہوتی وہ اسے مسترد کر دیتے تھے۔
حزب اللہ: کوئي یہ نہ سوچے کہ ہم ٹوٹ جائيں گے، ہم تیار ہیں۔

حزب اللہ: کوئي یہ نہ سوچے کہ ہم ٹوٹ جائيں گے، ہم تیار ہیں۔

رہبر انقلاب کے مشیر ڈاکٹر لاریجانی: شہید محمد عفیف نے مجھ سے کہا: "ہم مضبوطی سے ڈٹے ہوئے ہیں، آپ جان لیجیے کہ ہم استقامت کی تیاری رکھتے ہیں۔ لبنان میں ہمارے ان دوستوں میں سے کوئي یہ نہ سوچے کہ ہم ٹوٹ جائيں گے، ہم تیار ہیں۔"
حزب اللہ نے عاشورائي طرز پر جنگ شروع کر دی

حزب اللہ نے عاشورائي طرز پر جنگ شروع کر دی

رہبر انقلاب کے مشیر ڈاکٹر لاریجانی: مزاحمتی فورسز کو ایک نئي توانائي حاصل ہو گئی، یعنی انھوں نے عاشورائي طرز پر جنگ شروع کی جس کی وجہ سے حالات بدل گئے اور مزاحمت کے تمام عہدوں پر متبادل افراد آ گئے۔
تمام اہم مسائل میں دینی تعلیمی مرکز کی رائے ہونی چاہیے

تمام اہم مسائل میں دینی تعلیمی مرکز کی رائے ہونی چاہیے

آج اس بات کی ضرورت ہے کہ کرنسی کے بارے میں دینی تعلیمی مرکز اپنی رائے دے۔ پیسوں، مالی اور معاشی مسائل کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں رائے دے۔ کرپٹو کرنسی کے بارے میں رائے دے۔
میدان میں ڈٹا رہنے والا سفارت کار

میدان میں ڈٹا رہنے والا سفارت کار

بیروت میں صیہونی حکومت کے پیجر حملوں کے دہشت گردانہ اقدام میں زخمی ہونے ایران کے سفیر جناب مجتبیٰ امانی نے اتوار 17 نومبر 2024 کو رہبر انقلاب سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران رہبر انقلاب نے ان سے حال چال پوچھا۔
خانہ داری کو کم نہ سمجھا جائے

خانہ داری کو کم نہ سمجھا جائے

فاطمہ زہرا اسلامی خاتون کی بلند ترین سطح پر فائز ہیں مگر یہی عورت جو فضائل و مناقب کے اعتبار سے پیغمبر ہونے کی اہلیت رکھتی تھی، ماں کے فرائض انجام دیتی ہے، زوجہ کا کردار ادا کرتی ہے، امور خانہ داری انجام دیتی ہے۔ امور خانہ داری کی انجام دہی کا مطلب ہے انسان کی تربیت۔
اگر فاطمہ زہرا مرد ہوتیں تو پیغمبر ہوتیں

اگر فاطمہ زہرا مرد ہوتیں تو پیغمبر ہوتیں

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ایک حقیقی رہبر کے کردار میں نظر آتی ہیں۔ جیسا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر فاطمہ زہرا مرد ہوتیں تو یقیناً پیغمبر ہوتیں۔ ایسا جملہ امام خمینی جیسی شخصیت کے علاوہ جو عالم بھی تھے، فقیہ بھی تھے، عارف بھی تھے، کسی اور کے منہ سے ادا نہیں ہو سکتا۔
رسول اکرم اور حضرت فاطمہ زہرا کی آخری گفتگو

رسول اکرم اور حضرت فاطمہ زہرا کی آخری گفتگو

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 30 دسمبر 2019 کو اپنے فقہ کے درس خارج میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی آخری گفتگو کے بارے میں ایک حدیث کی تشریح کی۔
ڈاکیومینٹری: نصر من اللہ

ڈاکیومینٹری: نصر من اللہ

رہبر انقلاب اسلامی سے انتھک مجاہد شہید سید حسن نصر اللہ کی ملاقاتوں کے پہلی بار سامنے آنے والے کچھ گوشے ایک ویڈیو ڈاکیومینٹری کی صورت میں پیش کیے جا رہے ہیں۔
ڈاکیومینٹری

ڈاکیومینٹری "نصر من اللہ" کا ٹیزر

سید مزاحمت شہید سید حسن نصر اللہ کے چہلم کی مناسبت سے تیار ہونے والی ویڈیو ڈاکیومینٹری کا ٹیزر۔