دشمن کبھی حزب اللہ پر غلبہ حاصل نہیں کر پائے گا

دشمن کبھی حزب اللہ پر غلبہ حاصل نہیں کر پائے گا

حزب اللہ مضبوط ہے، لڑ رہی ہے۔ جی ہاں! جناب سید حسن نصر اللہ جیسی نمایاں اور اہم شخصیت ان کے درمیان نہیں ہے لیکن حزب اللہ طاقت اور جذبے کے ساتھ بحمد اللہ موجود ہے اور دشمن اس تنظیم پر غلبہ حاصل نہیں کر سکا ہے اور نہ ہی کر سکے گا۔
اس مجاہدت کا نتیجہ حق کے محاذ کی فتح ہے

اس مجاہدت کا نتیجہ حق کے محاذ کی فتح ہے

آج بحمد اللہ یہ جو مجاہدت پوری طاقت اور قوت کے ساتھ جاری ہے، لبنان میں بھی اور غزہ اور فلسطین میں بھی، قطعی طور پر اس مجاہدت کا نتیجہ حق کی فتح ہوگا، حق کے محاذ کی فتح ہوگا، مزاحمت کے محاذ کی فتح کی صورت میں سامنے آئے گا۔
حافظ شیرازی کا تمام سرمایہ، قرآن ہے

حافظ شیرازی کا تمام سرمایہ، قرآن ہے

حافظ شیرازی کہتے ہیں: "ہر چہ دارم ہمہ از دولت قرآن دارم" مطلب یہ کہ ان کے اشعار بھی قرآن ہی کے ہیں، ان کا فن بھی قرآن ہی کا ہے، ان کی معرفت بھی قرآن ہی کی ہے، ان کا عرفان بھی قرآن ہی کا ہے، ان کی بیخودی بھی قرآن ہی کی ہے، انھیں ہر چیز قرآن سے ملی ہے۔
دین، شجاعت اور فن و ہنر کی آمیزش، ایرانی تمدن کا خاصہ

دین، شجاعت اور فن و ہنر کی آمیزش، ایرانی تمدن کا خاصہ

ہمارے وطن عزیز کی تمدنی خصوصیات میں سے ایک، جس پر ہمیشہ توجہ دینی چاہیے، یہ ہے کہ یہ دین، شجاعت اور فن و ہنر کی آمیزش میں کامیاب رہا ہے۔ ایران اسلامی میں ان تینوں عناصر کی آمیزش اسلام سے ماخوذ ہے۔
سافٹ وار، گاندھی سے تیس سال پہلے ایرانیوں کی جدت

سافٹ وار، گاندھی سے تیس سال پہلے ایرانیوں کی جدت

ہمارے ملک میں پہلی نرم جنگ (سافٹ وار) میرزا شیرازی نے کی تھی؛ تمباکو کو حرام قرار دینا، نرم جنگ تھی، سب سے بڑی جنگ اور وہ بھی ایسی جنگ جس نے ملک میں انگریزوں کے معاشی تسلط کی بساط لپیٹ دی۔ یہی کام گاندھی نے ہندوستان میں کیا لیکن میرزا شیرازی کے تیس سال بعد۔
شرمندہ ہوں کہ میں خود اپنے شوہر کے ساتھ شہید نہیں ہو سکی

شرمندہ ہوں کہ میں خود اپنے شوہر کے ساتھ شہید نہیں ہو سکی

اے مسلمانوں کے ولئ امر! میں آئی ہوں تاکہ یہ کہہ سکوں کہ میں شرمندہ ہوں، خجل ہوں کہ میرے حمزہ تو اسلام، اسلامی نظام اور رہبر کی حفاظت کی راہ میں گزر گئے لیکن مجھے اور میرے بچوں کو ان کی ہمراہی کا موقع نہ مل سکا۔
ان کی شہادت کتنی نمایاں اور اہم شہادت ہے

ان کی شہادت کتنی نمایاں اور اہم شہادت ہے

اس بات پر بھی توجہ دیجیے کہ ان کی شہادت کتنی نمایاں اور اہم شہادت ہے اس وجہ سے کہ وہ سب سے خبیث دشمن کے مقابلے میں ملک کے دفاع کے لیے ڈٹ گئے، ان باتوں پر توجہ رکھیے۔
ایرانی قوم کی تیاری کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا

ایرانی قوم کی تیاری کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا

سامراج کے مقابلے میں ایرانی قوم کی تیاری کے لیے جو بھی ضروری اقدام کرنا چاہیے، چاہے وہ فوجی لحاظ سے ہو، چاہے ہتھیاروں کے لحاظ سے ہو اور چاہے سیاسی کاموں کے لحاظ سے ہو ہم یقیناً کریں گے اور بحمد اللہ اس وقت بھی ذمہ داران وہ کام انجام دینے میں مصروف ہیں۔
امریکی سفارتخانہ، انقلاب کے خلاف سازشوں کا ہیڈکوارٹر تھا

امریکی سفارتخانہ، انقلاب کے خلاف سازشوں کا ہیڈکوارٹر تھا

امریکی سفارتخانہ، ملک کے اندر انقلاب کے خلاف سرگرمیوں، انقلاب کو جڑ سے اکھاڑنے یہاں تک کہ امام خمینی کی جان کے خلاف سازش تیار کرنے کا ہیڈ کوارٹر تھا۔
سامراج سے مقابلہ ایک فریضہ ہے

سامراج سے مقابلہ ایک فریضہ ہے

مسئلہ، بین الاقوامی ظلم سے مقابلے کا مسئلہ ہے۔اسلامی تعلیمات کے پرتو میں ایرانی قوم کے لیے ظلم سے مقابلہ ایک فریضہ ہے۔ سامراج سے مقابلہ ایک فریضہ ہے۔