زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
درس اخلاق: صلۂ رحمی، دوسروں میں اچھا اخلاق پیدا ہونے کا سبب

درس اخلاق: صلۂ رحمی، دوسروں میں اچھا اخلاق پیدا ہونے کا سبب

صلۂ رحمی یعنی قرابتداروں سے حسن سلوک، سماجی تعلقات کے وسیلوں اور سماجی رابطے کے چینلوں میں سے ایک ہے۔ چنانچہ اگر رشتہ داروں کے درمیان آپس میں تعلقات برقرار رہیں، تو قدرتی طور پر جو ان میں، خوش اطوار، خوش رفتار اور خوش گفتار ہیں، وہ اچھی چیزیں اور خوبیاں آپس میں ایک دوسرے کی طرف منتقل کرسکتے ہیں، پڑوسیوں کی طرف، دوستوں کی طرف۔ اپنے رفقائے کار کے ساتھ یا جن جگہوں پر ہم روزمرہ کی آمد و رفت رکھتے ہیں، جو لوگ ہمارے ہمراہ ہوتے ہیں، آتے جاتے ہیں، ان کے ساتھ محبت سے پیش آئیں، مہربانی سے پیش آئیں، یہ بہت اہم ہے۔ امام خامنہ ای 4 مارچ 2019
قرآن کی روشنی میں: دھمکی دشمنوں کا شیطانی ہتھکنڈہ

قرآن کی روشنی میں: دھمکی دشمنوں کا شیطانی ہتھکنڈہ

شیطانی کاموں میں سے ایک ڈرانا اور دھمکانا ہے: شیطان تمھیں مفلسی اور تنگدستی سے ڈراتا ہے۔ (سورۂ بقرہ، آیت 268) دوسری طرف شیطان وعدے کرتا ہے، پرفریب وعدے۔ اس منزل میں بھی قرآن حکیم فرماتا ہے: وہ شیطان لوگوں سے وعدے کرتا ہے اور انھیں (جھوٹی) امیدیں دلاتا ہے، اور شیطان ان سے صرف فریب کے طور پر وعدہ کرتا ہے۔ سورۂ نساء، آیت 10) ایک طرف دھمکی، دوسری طرف لالچ، وہی رویہ جو آج امریکا کا ہے اور استکباری طاقتوں کا ہمیشہ سے یہی رویہ رہا ہے، ایک طرف دھمکی دیتی ہیں اور دوسری طرف لالچ۔ شیطان کا کام یہی ہے۔ امام خامنہ ای 7 جولائی 2014
اسلامی گھرانہ: گھر میں عورت اور مرد کے حقوق کنبے  کی خوشحالی کے لیے ہیں

اسلامی گھرانہ: گھر میں عورت اور مرد کے حقوق کنبے  کی خوشحالی کے لیے ہیں

اسلام میں شادی کا طریقہ بقیہ ادیان اور بقیہ قوموں سے مختلف ہے، تمہیدی اقدامات کے اعتبار سے بھی اور اصل شادی نیز اس کے تسلسل اور بقا و دوام میں بھی انسان کی بھلائی کو پیش نظر رکھا گیا ہے، البتہ بقیہ ادیان کی شادیاں بھی ہماری نظر میں معتبر اور محترم ہیں، لیکن یہ طریقہ جو اسلام نے معین کیا ہے، ہم اس کو بہتر مانتے ہیں، مرد کے لیے کچھ حقوق ہیں، عورت کے لیے بھی کچھ حقوق ہیں، زندگی کے آداب اور طریقے ہیں۔ اسلام نے شادی کے لیے ایک روش اور طریقہ معین کیا ہے، بنیاد یہ ہے کہ خاندان پائیدار اور خوشحال رہے۔ امام خامنہ ای 8 اپریل 1998
مہدویت: پہلا سبق

مہدویت: پہلا سبق

پہلا عملی سبق یہ ہے کہ عالمی سطح پر ظلم کی بنیاد کا خاتمہ نہ صرف ممکن ہے بلکہ قطعی ہے۔ یہ بہت اہم بات ہے کہ انسانی نسلیں آج یہ تصور پیدا نہ کرلیں کہ عالمی ظلم کے مقابلے میں کوئی کام نہیں کیا جاسکتا، وہ چیز جو انسانوں کو عمل و اقدام کے ترغیب دلاتی اور آگے بڑھاتی ہے وہ امید کی قوت و توانائی ہے، مہدئ موعود کے ظہور کا عقیدہ دلوں کو نور امید سے سرشار کردیتا ہے۔ امام خامنہ ای 22/10/2002
درس اخلاق: باطن کی طہارت تقوے پر منحصر

درس اخلاق: باطن کی طہارت تقوے پر منحصر

خود اپنے آپ کو پاکیزہ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے، خود اپنے آپ کی تطہیر کرنی چاہیے، باطنی طہارت کے بغیر کسی مرتبے تک نہیں پہنچا جاسکتا، باطن کی طہارت لازم ہے، باطن کی طہارت تقوے سے وابستہ ہے، پرہیزگاری سے وابستہ ہے۔ دائمی طور پر پرہیزگار رہیں، مستقل طور پر تہذیب نفس کا خیال رکھنا طہارت و پاکیزگی پیدا کردیتا ہے۔ امام خامنہ ای 30 مارچ 2016
شرافت مندانہ جدوجہد، مزاحمتی محاذ کا ایک نیا حصہ

شرافت مندانہ جدوجہد، مزاحمتی محاذ کا ایک نیا حصہ

اس وقت آپ نے مزاحمتی محاذ کا ایک حصہ تشکیل دیا ہے اور اپنی حکومت کے بے رحمانہ دباؤ کے باوجود، جو کھل کر غاصب اور بے رحم صیہونی حکومت کا دفاع کر رہی ہے، ایک شرافت مندانہ جدوجہد شروع کی ہے۔ امریکی اسٹوڈنٹس کے نام امام خامنہ ای کے خط کا ایک حصہ 25 مئی 2024
قرآن کی روشنی میں: دشمن کے پروپیگنڈوں کا مقصد قوم کے عزم کو کمزور کرنا ہے

قرآن کی روشنی میں: دشمن کے پروپیگنڈوں کا مقصد قوم کے عزم کو کمزور کرنا ہے

ہائبرڈ جنگ میں فوجی حملے نہیں کیے جاتے بلکہ مذہبی اور سیاسی اعتقادات پر حملے ہوتے ہیں، یہ جو سورۂ "النَّاس" میں کہتے ہیں: اے اللہ میں تجھ سے پناہ چاہتا ہوں بار بار وسوسہ ڈالنے والے، بار بار پسپا ہونے والے کے شر سے۔ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔ خواہ وہ جِنوں میں سے ہوں یا انسانوں میں سے۔ اس میں "خَنّاس" یہی غیر ملکی پروپگنڈہ مشینریاں اور ان کی باتوں کو دہرانے والے اندرونی عناصر، وسوسے پیدا کرتے ہیں کہ حقائق کو الٹ پلٹ کر دکھائیں اور ان کا مقصد ایک قوم کے عزم کو کمزور کردینا ہے۔ ان کا ہدف قوم کی امیدوں اور آرزوؤں کو کچل دینا ہے۔ امام خامنہ ای 21 مارچ 2023
ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امن کے لیے طاقت کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امن کے لیے طاقت کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امن کے لیے طاقت کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ امام خامنہ ای 17 مئی 2025
اسلامی گھرانہ: زندگی میں سکون، سادہ زندگی کا نتیجہ

اسلامی گھرانہ: زندگی میں سکون، سادہ زندگی کا نتیجہ

افراد اور خاندانوں کی سعادت کے اسباب میں سے ایک یہ ہے کہ فضول کی چیزوں کی پابندی، عیش و عشرت کی کثرت اور ضرورت سے زیادہ مادی امور سے آراستہ زندگی سے دوررہا جائے یا کم سے کم ان چیزوں کو زندگی کا اصل حصہ شمار نہ کریں، انھیں ایک ذیلی اور غیر ضروری چیز سمجھیں، زندگی کو شروع سے ہی سادہ و آسان بنائیں اور زندگی اور گھر کا ماحول قابل قبول اور قابل تحمل قرار دیں۔ سادگی، آرام و سکون سے منافات نہیں رکھتی بلکہ آرام و سکون بھی بنیادی طور پر سادہ زندگی گزارنے سے ہی میسر ہوتا ہے۔ امام خامنہ ای 9 جولائی 1998
مہدویت: امام زمانہ دیکھ رہے ہیں

مہدویت: امام زمانہ دیکھ رہے ہیں

امام زمانہ نگہبان ہیں اور دیکھ رہے ہیں اور وہ ہر اس چیز پر جس میں ہمارے ایمان کے راسخ ہونے کی علامت پائی جاتی ہے خوش ہوتے ہیں۔ اور اگر خدا نخواستہ ہم اس کے برخلاف کرتے ہیں تو امام زمانہ کو ناخوش کرتے ہیں، دیکھیے یہ کتنا عظیم سبب ہے۔ امام خامنہ ای 20/10/2005