زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
قرآن کی روشنی میں: دین خدا کے ناصروں کی مدد، سنّت الہی

قرآن کی روشنی میں: دین خدا کے ناصروں کی مدد، سنّت الہی

خداوند کریم نے فرمایا ہے: اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ تمھاری مدد کرے گا اور تمھیں ثابت قدم رکھےگا۔ (سورۂ محمد، آیت 7) کیا اس سے زیادہ واضح انداز میں کہا جاسکتا ہے؟ اگر تم خدا کی راہ میں قدم اٹھاؤگے، خدا کے دین کی نصرت کروگے تو خدا بھی تمھاری نصرت و مدد کرے گا۔ یہ الہی سنت ہے، یہ ناقابل تبدیل ہے۔ اگر تم نے دین خدا کو نئی حیات عطا کرنے کی راہ میں قدم بڑھایا تو خدا بھی تمھاری نصرت و مدد کرے گا، یہ بات قرآن نے کہی ہے، اس قدر واضح اور صاف صاف اللہ کا وعدہ ہے۔ ہم نے بھی عملی طور پر اس کا تجربہ کیا ہے۔ امام خامنہ ای 6 جولائی 2018
اسلامی گھرانہ: اپنی بھی حفاظت کیجیے اور اپنے اہل خانہ کی بھی

اسلامی گھرانہ: اپنی بھی حفاظت کیجیے اور اپنے اہل خانہ کی بھی

قرآن مجید فرماتا ہے: اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آتشِ دوزخ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے۔ (سورۂ تحریم، آیت 6) یہ مردوں اور عورتوں، دونوں سے خطاب ہے۔ ہر انسان کے "اہل" سے انسان کے اہل خانہ اور قرابتدار مراد ہیں۔ آپ خود کو بھی آگ کا ایندھن بننے سے بچائیں اور اپنے اہل کو بھی۔ زن و شوہر ایک دوسرے کو، عورتیں، مردوں کو اور مرد، عورتوں کو جہنم سے نجات دلا سکتے اور بہشت میں پہنچا سکتے ہیں۔ امام خامنہ ای 15 اگست 2004
مہدویت: امام زمانہ سے عشق اور ان کی یاد، خود ان کے لطف و کرم کا نتیجہ ہے

مہدویت: امام زمانہ سے عشق اور ان کی یاد، خود ان کے لطف و کرم کا نتیجہ ہے

آج بحمداللہ ہماری قوم، مہدویت اور امام مہدی سلام اللہ علیہ کے وجود اقدس کی طرف ہمیشہ سے زیادہ متوجہ ہے۔ روزبروز ہر انسان محسوس کرسکتا ہے جوانوں کے دل میں، ملت کی ایک ایک فرد کے یہاں، حضرت حجت علیہ السلام کے وجود اقدس کے سلسلے میں عشق و ارادت، اشتیاق اور ذکر و یاد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہ بھی خود ان ہی بزرگوار کی برکتوں میں سے ہے۔ ہماری اس ملت پر ان کی نگاہ لطف و رحمت کا نتیجہ ہے جس نے ان کے قلوب، اس روشن و تابناک حقیقت کی طرف جھکا دیے ہیں۔ خود یہ چیز امام علیہ السلام کی خصوصی توجہ کی نشانی ہے اور اس کی قدر کرنی چاہیے۔ امام خامنہ ای 17 اگست 2008
درس اخلاق: استغفار کے ذریعے بڑے میدانوں میں کامیابی

درس اخلاق: استغفار کے ذریعے بڑے میدانوں میں کامیابی

اگر انسان حقیقی معنوں میں خداوند متعال سے اپنی خطاؤں اور کوتاہیوں کی بخشش طلب کرے اور دل سے معافی مانگے تو خدائے متعال اس کا جواب دیتا ہے۔ دنیا کے مختلف میدانوں میں کامیابی کے لیے استغفار سے مدد لینا چاہیے، یعنی استغفار کے سلسلے میں ہماری نگاہ یہ نہیں ہونی چاہیے کہ صرف انفرادی گناہ کے سلسلے میں خود اپنے قلب پر لگے ہوئے گناہ کے دھبوں کو صاف کرنے کے لیے استغفار اور توبہ کرنا کافی ہے، جی نہیں!، استغفار قومی میدانوں میں بھی بڑے اجتماعی اور معاشرتی میدانوں میں فائدہ پہنچاتا ہے، اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ہمیں بڑی توفیقات حاصل ہوتی ہیں۔ امام خامنہ ای 12 اپریل 2022
قرآن کی روشنی میں: تیاری، خطرے کے مقابلے میں ڈیٹرنس

قرآن کی روشنی میں: تیاری، خطرے کے مقابلے میں ڈیٹرنس

ایسا کوئی زمانہ فرض نہیں کیا جاسکتا کہ (جس میں خطرہ نہ ہو) لہذا مقابلے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا ضروری ہے۔ یہ (قرآن کا) حکم ہے: (اے مسلمانو!) تم جس قدر استطاعت رکھتے ہو ان (کفار) کے لیے قوت و طاقت اور بندھے ہوئے گھوڑے تیار رکھو تاکہ تم اس (جنگی تیاری) سے خدا کے دشمن اور اپنے دشمن کو اور ان کھلے دشمنوں کے علاوہ دوسرے لوگوں (منافقوں) کو خوفزدہ کر سکو۔ (سورۂ انفال، آیت 60) خود کو تیار و آمادہ رکھیے، کتنا؟ جس قدر بھی آپ سے ممکن ہے، جتنا بھی آپ کے اندر قوت و توانایی ہے۔ یہ آمادگی خطرے سے محفوظ رکھتی ہے۔ امام خامنہ ای 16 اپریل 2023
ناجائز حکومت زمیں بوس ہو گئی

ناجائز حکومت زمیں بوس ہو گئی

ہم جنگ میں مضبوطی سے اترے، اس کا ثبوت یہ ہے کہ جنگ میں ہماری فریق مقابل صیہونی حکومت امریکا کا سہارا لینے پر مجبور ہو گئی۔ اگراس کی کمر ٹوٹ نہ گئی ہوتی، اگر وہ گر نہ گئی ہوتی، اگر لاچار نہ ہو گئی ہوتی، اگرپنا دفاع کرنے پر قادر ہوتی تو اس طرح امریکا سے مدد نہ مانگتی۔ امام خامنہ ای 16 جولائی 2025
اسلامی گھرانہ: اسلام کی نظر میں مرد و عورت ترازو کے دو برابر پلّے

اسلامی گھرانہ: اسلام کی نظر میں مرد و عورت ترازو کے دو برابر پلّے

اسلام مرد کو "قوّام" (قوی الجثہ) اور عورت کو "ریحان" (خوشبو کی طرح نازک اندام) سمجھتا ہے، یہ نہ تو عورت کی شان میں گستاخی ہے، نہ ہی مرد کی شان میں۔ ہم جس وقت (عورت کو) جنس لطیف کی زیبائی اور زندگی کی فضاؤں میں اس کے آرام و سکون کا باعث ہونے کو ترازو کے ایک پلے میں رکھتے ہیں اور ایک مدیر و منتظم کے طور پر (مرد کو) عورت کے لیے اعتماد و اعتبار کے لائق و محافظ و تکیہ گاہ کی حیثیت سے ترازو کے دوسرے پلّے میں رکھتے ہیں تو دونوں برابر نظر آتے ہیں، نہ اُس کو اِس پر ترجیح دی جاسکتی اور نہ ہی اِس کو اُس پر برتری حاصل ہے۔ امام خامنہ ای 12 مارچ 2000
مہدویت: انتظار فرج کا مطلب ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنا نہیں ہے

مہدویت: انتظار فرج کا مطلب ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنا نہیں ہے

انتظار فرج کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انسان ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھا رہے اور کوئی کام انجام نہ دے، کسی طرح کی اصلاح کا اقدام نہ کرے، صرف اس بات پر خوش رہے کہ ہم امام زمانہ علیہ ، السلام کے منتظر ہیں۔ یہ تو انتظار نہ ہوا۔ انتظار کس کا ہے؟ ایک قوی و مقتدر الہی اور ملکوتی ہاتھ کا انتظار ہے کہ وہ آئے اور ان ہی انسانوں کی مدد سے دنیائے ظلم و ستم کا خاتمہ کردے، حق کو غلبہ عطا کرے اور لوگوں کی زندگي میں عدل و انصاف کو حکمراں کردے، توحید کا پرچم لہرا کر انسانوں کو خدا کا حقیقی بندہ بنادے، اس کام کی آمادگي ہونی چاہیے۔ انتظار فرج یعنی کمرکس لینا، تیار ہوجانا، خود کو ہر رخ سے اس ہدف کے لیے، جس کے لیے امام زمانہ انقلاب برپا کریں گے، تیار کرنا۔ امام خامنہ ای 17 اگست 2008
درس اخلاق: نماز انسان کو 'ذکر' سے قریب کردیتی ہے

درس اخلاق: نماز انسان کو 'ذکر' سے قریب کردیتی ہے

انسان اپنی ذاتی زندگی میں بعض اوقات، محنتوں، مشقتوں اور مصیبتوں سے متاثر ہوکر ذکر خدا سے قریب ہوجاتا ہے۔ اسی طرح بعض اوقات ہوا و ہوس سے آلودہ سرگرمیوں میں پڑ کر اس سے دور ہو جاتا ہے۔ وہ عنصر جو ان تمام حالات میں انسان کو بہشتِ ذکر سے قریب کردیتا ہے یا اور اس سے اور زیادہ قریب ہوجانے میں مدد کرتا ہے، وہ نماز ہے۔ نماز میں اگر روحانی آمادگی پائی جاتی ہو تو وہ انسان کو معراج اور خدا کے حضور اور تقرب سے اور زیادہ قریب کردیتی ہے۔ امام خامنہ ای 7 ستمبر 2002
روٹی بم

روٹی بم

صیہونی کھانا تقسیم کرنے کے نام پر ایک مرکز بناتے ہیں۔ لوگ وہاں کھانا لینے کے لیے ٹوٹ پڑتے ہیں۔ یہ جتنے لوگوں کو بم سے مارتے تھے، ایک مشین گن سے، اس سے دس گنا زیادہ لوگوں کو ختم کر دیتے ہیں! لوگوں کو مارنے میں زیادہ خرچ آ رہا تھا تھا، اس کو سستا کر دیا۔ امام خامنہ ای 4 جون 2025