زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
قرآن کی روشنی میں: سبھی کو استغفار کی ضرورت ہے

قرآن کی روشنی میں: سبھی کو استغفار کی ضرورت ہے

توبہ، یعنی (خدا کی جانب) واپسی، آپ جس مقام پر بھی فائز ہوں، کمال کے جس مرتبے پر آپ پہنچ چکے ہوں، تب بھی استغفار کی ضرورت ہے۔ خداوند متعال نے اپنے نبی سے فرمایا ہے: اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کیجیے اور اس سے مغفرت طلب کیجیے۔ (سورۂ نصر، آیت 3) خداوند عالم نے بارہا پیغمبر سے فرمایا ہے کہ استغفار کیجیے جبکہ وہ معصوم ہیں، ان سے کبھی گناہ سرزد نہیں ہوتا لیکن ان سے بھی خدا فرماتا ہے: استغفار کیجیے۔ ہم اور آپ تو یقیناً استغفار اور توبہ کے بہت ضرورتمند ہیں۔ امام خامنہ ای 16 جنوری 1998
اسلامی گھرانہ: ذمہ داری سے گریز، شادی میں رکاوٹ کا سبب

اسلامی گھرانہ: ذمہ داری سے گریز، شادی میں رکاوٹ کا سبب

شادی کے بارے میں جب جوانوں سے بات کی جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں اگر ہم شادی کر لیں تو بعد میں گھر کے لیے کیا کریں گے؟ روزگار کا کیا ہوگا؟ زندگی کے بہت سے مسائل میں ہم دیکھتے ہیں کہ جوانوں میں آمادگی بھی پائی جاتی ہے، وہ بالکل ٹھیک بھی ہیں، مسائل کو سمجھتے بھی ہیں، بس بات اتنی سی ہے کہ شادی، ایک بڑی ذمہ داری قبول کرنے کے معنی میں ہے جسے کچھ جوان قبول نہیں کرنا چاہتے۔ ذمہ داری سے گریز کا یہ احساس اس کام کے انجام پانے میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ امام خامنہ ای 18 ستمبر 2000
مہدویت: سبھی عدل کو عام کرنے والے دست قدرت کے منتظر ہیں

مہدویت: سبھی عدل کو عام کرنے والے دست قدرت کے منتظر ہیں

آج ہم کو فرج یعنی گرہ گشائی کا انتظار ہے یعنی ہم سب عدل و انصاف کو عام کرنے والے ایک قوی و توانا دست قدرت کے منتظر ہیں کہ وہ آئے اور ظلم و جور کے اس تسلط کو توڑ دے جس نے پوری بشریت کو مقہور بنا رکھا ہے۔ ظلم و ستم کے اس ماحول کو بدل دے اور انسانوں کی زندگي کو ایک بار پھر نسیم عدل کے جھونکوں سے تازہ کر دے تا کہ تمام انسانوں کو عدل و انصاف کا احساس ہو۔ یہ ایک آگاہ و باخبر زندہ و بیدار انسان کی دائمی ضرورت ہے۔ انتظار کا یہی مطلب ہے۔ امام خامنہ ای 17  اگست 2008
درس اخلاق: : غافل دل والے کی دعا قبول نہیں ہوتی

درس اخلاق: : غافل دل والے کی دعا قبول نہیں ہوتی

دعا مستجاب ہونے کی شرطوں میں سے ایک یہ ہے کہ دعا پوری توجہ کے ساتھ کی جائے، بعض اوقات صرف زبانی طور پر کچھ جملے لبوں سے جاری ہوجاتے ہیں، دس سال تک انسان اس طرح سے دعا کرتا رہتا ہے اور بالکل مستجاب نہیں ہوتی، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ دعا کی مقبولیت کی شرطوں میں ایک یہ ہے جیسا کہ (معصوم نے) فرمایا ہے: خداوند متعال اس شخص کی دعا قبول نہیں کرتا جس کا دل غافل ہو۔ خدا کے سامنےگڑگڑانا چاہیے، پوری سنجیدگی کے ساتھ اس سے مانگنا اور التجا کرنا چاہیے۔ اس صورت میں یقیناً خدائے متعال دعاؤں کو شرف قبولیت عطا کرے گا۔ امام خامنہ ای 17 فروری 1995
قرآن کی روشنی میں: اسلام زندگي کے ہر شعبے میں رہنمائی کی صلاحیت کا حامل ہے

قرآن کی روشنی میں: اسلام زندگي کے ہر شعبے میں رہنمائی کی صلاحیت کا حامل ہے

حج، معنویت اور سیاست، معنویت اور مادیت نیز دنیا و آخرت کی آمیزش اور یگانگی کا مظہر ہے: اور کچھ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا کر اور آخرت میں بھی بھلائی عطا کر اور ہمیں دوزخ کی سزا سے بچا۔ (سورۂ بقرہ، آیت 201) اسلام کے دشمنوں نے برسہا برس مسلسل کوششیں کی ہیں کہ اسلام میں معنویت و روحانیت کو زندگی کے دوسرے مسائل اور معاشروں کے انتظامی امور سے الگ کر دیں یعنی دین اور سیاست میں جدائی ڈال دیں لیکن جب اسلامی جمہوریہ کا قیام عمل میں آیا تو یہ سب باتیں بے معنی ہوگئیں؛ معلوم ہوگیا کہ جی نہیں! اسلام، سیاست کے میدان میں، زندگی کے میدان میں، ملک کے انتظامی اور حکومتی میدان میں اور عوام کی رہنمائی کرنے کے میدان میں بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ امام خامنہ ای 16 جولائی 2018
مہدویت: انتظار فرج کے معنی

مہدویت: انتظار فرج کے معنی

انتظار فرج کا مطلب ہے اس صورت حال کو مسترد کردینا جو انسانوں کی جہالت اور انسانی زندگی پر حکمراں بشری اغراض و مقاصد کے زیر اثر دنیا پر مسلط کر دی گئی ہے، انتظار فوج کا مفہوم یہی ہے۔ آج آپ لوگ دنیا کے حالات پر نظر ڈالیں، وہی چیزیں جو حضرت ولی عصر کے ظہور سے متعلق روایات میں ہیں، آج دنیا پر حکمراں ہیں، دنیا کا ظلم و جور سے بھر جانا، آج دنیا ظلم و ستم سے بھر گئی ہے۔ خداوند عالم ان کے زمانے میں وہ صورت حال پیدا کر دے گا کہ پورے عالم بشریت پر عدل و انصاف حکمراں نظر آئے گا۔ امام خامنہ ای 17 اپریل 2008
رہبر انقلاب پر حملے کے گستاخانہ بیان کے بارے میں مراجع تقلید اور بزرگ علماء کے فتوے

رہبر انقلاب پر حملے کے گستاخانہ بیان کے بارے میں مراجع تقلید اور بزرگ علماء کے فتوے

رہبر انقلاب پر حملے کے صیہونی اور امریکی حکام کے گستاخانہ بیان کے بارے میں مراجع تقلید اور بزرگ علماء نے بیان اور فتوے جاری کر کے اپنے موقف کا اعلان کیا ہے۔
درس اخلاق: نماز، خدا سے ملاقات کی وعدہ گاہ

درس اخلاق: نماز، خدا سے ملاقات کی وعدہ گاہ

قرآن کریم نے صاحب اقتدار مومنین کی تعریف کرتے ہوئے ان کے فرائض میں سر فہرست نماز قائم کرنے کا نام لیا ہے: یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم انہیں زمین میں اقتدار عطا کریں تو وہ نماز قائم کریں گے۔ (سورۂ حج، آیت 41)  (مومن کے) ذاتی عمل میں، یہ فریضہ نماز کو کیفیت عطا کرنے کی غرض سے ہے اور اجتماعی عمل میں نماز کی ترویج کے لیے ہے۔ نماز کو کیفیت عطا کرنے کا مطلب ہے کہ نمازی خود کو خدا کے سامنے حاضر سمجھتے ہوئے نماز ادا کرے، نمازی، نماز کو خدا سے ملاقات کی وعدہ گاہ سمجھے۔ امام خامنہ ای 2 ستمبر 2013
قرآن کی روشنی میں: دشمن، ناامیدی پھیلانے کی کوشش میں

قرآن کی روشنی میں: دشمن، ناامیدی پھیلانے کی کوشش میں

چونکہ (میدان میں) لوگوں کی موجودگی بےحد اہم ہے آپ دیکھ رہے ہیں چھوٹے بڑے تمام شیاطین لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔ مسلسل معاشرے کی ذہنیت کی گہرائیوں تک کوئی نہ کوئی بات اتارتے رہنا ان کا مشغلہ بن گیا ہے، گمراہ کرتے رہتے ہیں۔ (ابلیس نے کہا تھا:) یقیناً میں سب کو گمراہ کروں گا۔ (سورۂ حجر، آیت 39) تاکہ لوگوں کو، ان کے ایمان، ان کے اعتقاد، ان کی امید اور ان کی خود اعتمادی ختم کردیں اور انھیں مایوس بنادیں۔ یہ وہ کام ہیں جو دشمن کررہے ہیں۔ امام خامنہ ای 10 مارچ 2023
آخری زمانے کے امام حسین کے اصحاب

آخری زمانے کے امام حسین کے اصحاب

مقدس اسلامی جمہوری نظام کے شہید کمانڈروں کے لیے، جو ایران پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے دوران جون 2025 میں شہید ہوئے، KHAMENEI.IR کا ایک میموریل پلاک۔ میں حالیہ واقعات کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں؛ شہید کمانڈرز، شہید سائنسداں جو حقیقی معنی میں اسلامی جمہوریہ کے لیے گرانقدر تھے اور انھوں نے بڑی خدمات سر انجام دیں اور آج پروردگار عالم کے یہاں اپنی نمایاں خدمات کا صلہ حاصل کر رہے ہیں، ان شاء اللہ۔ امام خامنہ ای 26 جون 2025