زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
آزادی کے نام پر غلامی

آزادی کے نام پر غلامی

مغرب کی سرمایہ دارانہ فکر اور کلچر کا سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ وہ ہر طرح کے غلط کام اور جنسی بےراہ روی کو فریبی انداز سے آزادی کا نام دیتا ہے! جب اسی کلچر کو دوسری جگہ رائج کرنا چاہتے ہیں تو کہتے کہ ہم آزادی دےرہے ہیں! درحقیقت قیدی بنا رہے ہیں۔   امام خامنہ ای 3 دسمبر 2025
قرآن کی روشنی میں : حتمی فتح فلسطینی عوام کی ہوگي

قرآن کی روشنی میں : حتمی فتح فلسطینی عوام کی ہوگي

عالم اسلام یہ نہ بھولے کہ اس اہم اور فیصلہ کن مسئلے میں اسلام کے مقابل، ایک مسلم قوم کے مقابل، مظلوم فلسطین کے مقابل جو کھڑا ہوا ہے وہ امریکا ہے، فرانس ہے، برطانیہ ہے۔ اپنے لین دین میں، اپنے معاملات میں، اپنے تجزیوں میں یہ نہ بھولے کہ کون کھڑا ہے اور ان مظلوم عوام اور مظلوم قوم پر ظلم کر رہا ہے۔ یہ صرف صیہونی حکومت نہیں ہے۔ البتہ ہمیں شک نہیں کہ: اللہ کا وعدہ سچا ہے اور جو لوگ یقین نہیں رکھتے وہ آپ کو (جوش دلا کر) بے برداشت نہ کر دیں۔ (سورہ روم، آیت 60) جن لوگوں کو اللہ کے وعدے پر یقین نہیں ہوتا وہ اپنی بد گمانیوں سے آپ کو متزلزل نہ کر دیں، آپ کا ارادہ کمزور نہ کر دیں۔ ان شاء اللہ حتمی فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطین کے عوام اور فلسطین کی ہوگی۔ امام خامنہ ای 1 نومبر 2023
اسلامی گھرانہ:محبت آمیز مادرانہ پرورش، اولاد کی تربیت کا بہترین طریقہ

اسلامی گھرانہ:محبت آمیز مادرانہ پرورش، اولاد کی تربیت کا بہترین طریقہ

بیرون خانہ اپنی مصروفیات کے سبب جو خواتین بچوں کی پیدائش سے گریز کرتی ہیں اور انسانی فطرت کے برخلاف زنانہ احساسات کا گلا گھونٹتی ہیں، خداوند عالم ان کے اس عمل سے راضی نہیں ہے۔ جو خواتین اولاد کی پیدائش، اولاد کی پرورش، بچے کو دودھ پلانے اور مہرومحبت کے ساتھ اسے اپنی آغوش میں پالنے اور بڑا کرنے پر دیگر امور کو، جو ان کے بغیر بھی ممکن ہیں، ترجیح دیتی ہیں، ایک بڑی غلطی کا شکار ہیں۔ انسان کے بچے کی تربیت کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مہرومحبت کے ساتھ ماں کی آغوش میں اس کی پرورش ہو۔ امام خامنہ ای 10 مارچ 1997
درس اخلاق: ایمان کی تقویت، مایوسی پر کامیابی کی بہترین راہ

درس اخلاق: ایمان کی تقویت، مایوسی پر کامیابی کی بہترین راہ

انسان، مادی مسائل سے مقابلے کے لیے اپنے جسم کو مضبوط بناتا ہے تو ایسے حادثات سے مقابلے کے لیے جو روح انسانی میں اپنا ایک ظرف رکھتے ہیں، انسان کو کیا کرنا چاہیے؟ میرا خیال یہ ہے کہ اس کے لیے انسان کو ایمان کی تقویت کرنی چاہیے۔ انسان کو اپنا ایمان امن و تحفظ عطا کرنے والے اطمینان بخش بنیادی نقطے تک قوی و مضبوط بنانا چاہیے۔ اس طرح کا ایمان، انسان کو زندگی کے کسی بھی مرحلے میں مایوسی کا شکار نہیں ہونے دیتا۔ امام خامنہ ای 26 جولائی 1999
زیر زمین ذخائر کا لٹیرا

زیر زمین ذخائر کا لٹیرا

امریکی تیل اور زیر زمین ذخائر کے لیے دنیا میں کہیں بھی جنگ کی آگ بھڑکانے کو تیار ہیں۔ امام خامنہ ای27 نومبر 2025
قرآن کی روشنی میں: مستقبل، ملت ایران سے تعلق رکھتا ہے

قرآن کی روشنی میں: مستقبل، ملت ایران سے تعلق رکھتا ہے

مستقبل اگر کسی کا ہے تو وہ اسلام کا ہے، قرآن کا ہے، آپ صاحب ایمان نوجوانوں کا ہے، مستقبل آپ مومن نوجوانوں کا ہے۔ کون ہے جو اللہ سے زیادہ سچا ہے؟!!  (سورۂ نساء، آيت 122) کون ہے جو مستقبل کے بارے میں اللہ سے زیادہ جانتا ہے؟!! اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ مستقبل تو مومنین کا ہے، صالح بندوں کا ہے، مجاہدین فی سبیل اللہ کا ہے، اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے۔ اس بات پر دل کی گہرائیوں سے میرا ایمان ہے کہ اگر ہم سے کوئی بھی وعدہ نہ کیا گيا ہوتا تب بھی پچھلے تیس چالیس سال سے ملت ایران کو جو تجربات حاصل ہوئے، ان سے بھی یہ یقین آ جانا چاہیے تھا کہ مستقبل اس قوم کا ہے، اسے یقین آ جانا چاہیے تھا کہ فتح اسی کی ہوگی۔ امام خامنہ ای 27 مئی 2017
امریکا کی جنگ کی آگ لاطینی امریکا تک پہنچ گئی ہے

امریکا کی جنگ کی آگ لاطینی امریکا تک پہنچ گئی ہے

امریکی تیل اور زیر زمین ذخائر کی خاطر دنیا میں کہیں بھی جنگ کی آگ بھڑکانے کو تیار ہیں اور جنگ کی یہ آگ لاطینی امریکا تک پہنچ گئی ہے۔ امام خامنہ ای 27 نومبر 2025
حزب اللہ انتہائی مستحکم ہے

حزب اللہ انتہائی مستحکم ہے

حزب اللہ کی طاقت، توانائي اور استحکام ان باتوں سے کہیں آگے ہے کہ ان شہادتوں سے اس پر کاری ضرب لگ جائے۔ اللہ کی مدد و نصرت سے اس جنگ میں حتمی فتح مزاحمتی محاذ اور حزب اللہ کے محاذ کی ہی ہوگي۔ امام خامنہ ای 25 ستمبر 2024
اسلامی گھرانہ: شادی کو آسان بنائيے

اسلامی گھرانہ: شادی کو آسان بنائيے

میں پورے ملک کے تمام لوگوں سے تاکید کرتا ہوں کہ شادیوں کو آسان بنائيں۔ بعض ہیں جو شادی کو مشکل بنا دیتے ہیں۔ مہر کی بھاری رقم اور جہیز کی بھاری (اور لمبی چوڑی) فہرست، شادی کو مشکل بناتی ہے۔ لڑکوں کے گھر والے بھاری جہیز کی توقع رکھتے ہیں اور لڑکیوں کے گھر والے ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی جہیز، استقبال (بارات) اور عقد و رخصتی کی محفلوں کو زیادہ سے زیادہ رنگین کردیتے ہیں!! کیوں؟ آپ جانتے ہیں کہ اس کا اثر کیا ہوتا ہے؟ اس کا اثر یہ ہے کہ لڑکیاں اور لڑکے بغیر شادی کے (کنوارے) گھر میں پڑے رہتے ہیں کوئی شادی کا نام لینے کی جرات نہیں کرتا۔ امام خامنہ ای 23 نومبر 1994
درس اخلاق: غفلت کا خاتمہ، رضائے الہی کے حصول کی تمہید

درس اخلاق: غفلت کا خاتمہ، رضائے الہی کے حصول کی تمہید

ہم انسانوں کی مشکل یہ ہے کہ ہم اپنی خطاؤں کو بھلا دیتے ہیں، اصلاح کے لیے لازمی (امور سے) غفلت خود اپنے اندر اصلاح کی طرف سے بے توجہی ہے، اگر غفلت ختم ہوجائے اور اگر عزم و ارادہ وجود میں آجائے تو ہر چیز کی اصلاح ہو جاتی ہے۔ پہلے مرحلے میں، جو تمہیدی مرحلہ اور ہمارے فرائض کا ایک بڑا اور اہم حصہ ہے، ہم خود اپنی اصلاح کرتے ہیں اور یہی بنیادی کام ہے یعنی یہ تمام کام، اپنی اصلاح کا مقدمہ ہیں، یہ تمام کام اپنے آپ سے خدا کو راضی رکھنے کی تمہید ہیں۔ تمام کوششیں اور تمام جد و جہد اسی لیے ہے کہ ہم خدا کو خود سے راضی رکھ سکیں اور خود کو اس کمال تک پہنچا سکیں، جو تخلیق میں ہمارے لیے پیش نظر رکھا گیا ہے۔ امام خامنہ ای 30 اکتوبر 2005