زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
قرآن کی روشنی میں: آپ خدا کی مدد کریں، خدا آپ کو ثبات قدم عطا کرے گا

قرآن کی روشنی میں: آپ خدا کی مدد کریں، خدا آپ کو ثبات قدم عطا کرے گا

خداوند عالم نے قرآن کریم میں کچھ وعدے کیے ہیں، ان وعدوں کے خلاف نہیں ہو سکتا۔ خدا نے وعدہ کیا ہے: اے ایمان والو! اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو اللہ تمھاری مدد کرے گا اور تمھیں ثابت قدم رکھے گا۔ (سورۂ محمد، آیت 7) اسی طرح وعدہ کیا ہے: جو کوئی اللہ (کے دین) کی مدد کرے گا تو اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا۔ (سورۂ حج، آیت 40) اگر تم خدا کی نصرت کرو تو خدا تمھیں ثبات قدم عطا کرے گا اور تمھاری نصرت کرے گا۔ یہ خدا کے وعدے ہیں اور بلاشبہ خدا کبھی وعدہ خلافی نہیں کرتا۔ (سورۂ آل عمران، آيت 9) خدا اپنے وعدوں کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔ امام خامنہ ای 4 جون 2023
پیغمبر اکرم کی عالی مرتبت بیٹی

پیغمبر اکرم کی عالی مرتبت بیٹی

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عالی مرتبت بیٹی ہیں، ایسی بیٹی کہ جن کے ہاتھوں کو پیغمبر بوسہ دیتے ہیں، ان کے آنے پر تعظیم کو سروقد کھڑے ہو جاتے ہیں، جب بھی سفر درپیش ہوتا ہے تو وہ آخری گھر جہاں آنحضرت جاتے ہیں اور وہاں سے سفر شروع کرتے ہیں، حضرت زہرا کا گھر ہوتا ہے، سفر سے لوٹنے پر وہ پہلی جگہ جہاں آپ تشریف لے جاتے ہیں اور سلام کرتے ہیں، حضرت فاطمہ کا گھر ہے، وہ ایسی بیٹی ہیں۔ امام خامنہ ای 3 فروری 2021
اسلامی گھرانہ: کرداروں میں تبدیلی غلط ہے

اسلامی گھرانہ: کرداروں میں تبدیلی غلط ہے

کبھی ایسا ہوتا ہے کہ مرد کو گھر میں عورت کا کردار مل جاتا ہے اور عورت، مطلق العنان حاکم بن جاتی ہے۔ وہ مرد پر حکم چلاتی ہے، اس سے کہتی ہے کہ یہ کام کرو اور وہ کام نہ کرو اور مرد بھی دست بستہ سر جھکا دیتا ہے۔ یہ مرد وہ نہیں ہوسکتا جس پر عورت تکیہ کر سکے، عورت اچھے سہارے کو پسند کرتی ہے۔ دوسری جانب بعض اوقات مرد بھی کچھ چیزیں عورت پر تھوپ دیتا ہے جیسے (گھر کی) تمام خریداری، کام کاج اور آنے جانے والوں سے بات چیت کرنا اور مسائل کا نپٹانا عورت کے ذمے ڈال دیتا ہے۔ گھرانے کے کرداروں میں تبدیلی کا نقصان کے علاوہ کوئی اور نتیجہ نہیں ہے۔ امام خامنہ ای 12 مارچ 2000
درس اخلاق: اول وقت نماز، تہذیب نفس کے لیے ضروری

درس اخلاق: اول وقت نماز، تہذیب نفس کے لیے ضروری

آپ تمام عزیز جوانوں کے لیے میری سفارش، تہذیب نفس (یا تعمیر ذات) کی ہے۔ تہذیب نفس بہت اہم ہے، انفرادی پہلوؤں سے بھی اور اجتماعی پہلوؤں سے بھی، قرآن کے ساتھ انس، قرآن کے ساتھ رابطہ، نماز میں قلبی توجہ، اول وقت نماز کی ادائيگي، دعاؤں پر توجہ، تہذیب نفس کے لیے ضروری ہے۔ میری نظر میں جس وقت آپ کی روحانی اور معنوی بنیادیں قوی ہوں گی تو فکری میدان میں بھی، فیصلے کرنے کے میدان میں بھی اور عملی میدان میں بھی آپ اپنے اندر زیادہ قوت و توانائی پیدا کرلیں گے اور ہمیں اپنی نوجوان نسل میں ان چیزوں کی ضرورت ہے۔ امام خامنہ ای 17 مئی 2020
قرآن کی روشنی میں: غزہ کے عوام نے قرآن کی آیات کی عملی تفسیر پیش کی ہے

قرآن کی روشنی میں: غزہ کے عوام نے قرآن کی آیات کی عملی تفسیر پیش کی ہے

خداوند عالم کا سلام ہو اس عظیم اور ثابت قدم قوم، غزہ کے عوام پر جنھوں نے قرآن کی جاوداں آیات کی عملی تفسیر پیش کر دی ہے۔ مسلمانو! ضرور تمھیں تمھارے مالوں اور جانوں کے بارے میں آزمایا جائے گا اور تمھیں اہل کتاب مشرکین سے بڑي دل آزار باتیں سننا پڑیں گی اور اگر تم صبر و ضبط سے کام لو اور تقویٰ اختیار کرو تو بے شک یہ بڑی ہمت اور حوصلے کا کام ہے۔ (سورۂ آل عمران، آیت 186) حق و باطل کے اس کارزار میں آخری جیت حق کی ہی ہے اور صبر واستقامت کا مظاہرہ کرنے والی فلسطین کی یہ مظلوم قوم دشمن پر غالب آ کر رہے گی۔ امام خامنہ ای 7 دسمبر 2008
اسلامی گھرانہ: اسلام میں میاں بیوی کے فرائض متوازن ہیں

اسلامی گھرانہ: اسلام میں میاں بیوی کے فرائض متوازن ہیں

ایک دوسر ے کی نسبت شوہر و زوجہ کے باہمی فرائض مختلف ہیں لیکن ان میں توازن پایا جاتا ہے۔ خداوند عالم قرآن میں سورۂ بقرہ کی آیت نمبر 288 میں ارشاد فرماتا ہے: اور دستورِ شریعت کے مطابق عورتوں کے کچھ حقوق ہیں جس طرح کہ مردوں کے حقوق ہیں۔ جس مقدار میں حق ان (بیویوں) کا ہے اسی مقدار میں حق ان کے مد مقابل (شوہروں) کا ہے یعنی جتنی ایک بات حق کے طور پر ان (خواتین) سے تعلق رکھتی ہے اتنی ہی ایک بات فریق مقابل سے بھی تعلق رکھتی ہے مطلب یہ ہے کہ اُن کے بھی کندھوں پر اتنی ہی ذمہ داری ہے۔ یعنی کسی پر جو بھی ذمہ داری ڈالی گئی ہے اس کے بدلے میں اسے ایک حق بھی دیا گیا ہے۔ جسے بھی جو  امتیاز دیا گیا ہے اس کے مقابلے میں ایک ذمہ داری بھی رکھی گئي ہے؛ ایک مکمل توازن۔ امام خامنہ ای 2 جنوری 2023
درس اخلاق: نماز کے ذریعے روحانی تازگی حاصل کریں

درس اخلاق: نماز کے ذریعے روحانی تازگی حاصل کریں

نماز کے ذریعے نوجوان کا دل نورانی ہو جاتا ہے، وہ امید حاصل کر لیتا ہے، روحانی تازگی اور شادابی حاصل کر لیتا ہے۔ یہ حالات خاص طور پر نوجوانوں سے متعلق ہیں اور زیادہ تر جوانی کے ایام سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ لذت اٹھا سکتے ہیں اور اگر خدا ہم کو اور آپ کو توفیق عطا کر دے کہ پوری توجہ کے ساتھ نماز پڑھ سکیں تو دیکھیں گے کہ پوری توجہ کے ساتھ پڑھی جانے والی نماز میں انسان سیر نہیں ہوتا۔ انسان جس وقت پوری توجہ کے ساتھ نماز پڑھتا ہے تو اس کو وہ لذت ملتی ہے جو تمام مادی لذتوں میں نہیں پائی جاتی، یہ توجہ (اور اخلاص) کا نتیجہ ہے۔ امام خامنہ ای 19 نومبر 2008
قرآن کی روشنی میں: راہ خدا میں پوری قوت کے ساتھ قدم بڑھائیں

قرآن کی روشنی میں: راہ خدا میں پوری قوت کے ساتھ قدم بڑھائیں

شہداء ہم سے کہتے ہیں: اور اپنے ان پسماندگان کے بارے میں بھی، جو ابھی ان کے پاس نہیں پہنچے ہیں، خوش اور مطمئن ہیں کہ انھیں کوئی خوف نہیں ہے اور نہ کوئی حزن و ملال ہے۔ (سورۂ آل عمران، آیت نمبر 170) یہ راستہ، وہ راستہ ہے جس میں کوئي خوف اور رنج وغم نہیں ہے، ڈر اور ہراس نہیں ہے، یہ خدا کی راہ ہے، اس راہ میں ثابت قدم رہنا چاہیے، اس راہ پر پوری طاقت کے ساتھ قدم آگے بڑھانا چاہیے، اس راہ میں دشمن کے وسوسوں سے پیروں میں لغزش نہ آئے۔ ایرانی قوم کو چاہیے کہ شہیدوں کا پیغام سننے کے بعد اپنا اتحاد، اپنی یکجہتی، اپنا جذبہ اور اپنی کوشش اور زیادہ بڑھا دے۔ شہیدوں کا پیغام ہمارے لیے یہ ہے۔ امام خامنہ ای 21 نومبر 2021
اسلامی گھرانہ: بیوی کا کردار عشق و سکون کا ہے

اسلامی گھرانہ: بیوی کا کردار عشق و سکون کا ہے

گھرانے میں عورت، کبھی بیوی کے کردار میں سامنے آتی ہے، کبھی ماں کے کردار میں سامنے آتی ہے۔ ان میں سے ہر ایک کی اپنی خصوصیات ہیں، بیوی کے کردار میں عورت سب سے پہلے آرام و سکون کا مظہر ہے کیونکہ زندگی تلاطم اور الجھنوں سے بھری ہوئي ہے۔ مرد اس دریائے زندگی میں کام کاج کی مشغولیت اور پریشانیوں سے الجھا ہوتا ہے۔ وہ جب گھر آتا ہے تو اسے آرام و سکون کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ اطمینان اور راحت چاہتا ہے۔ یہ چین اور سکون گھر میں بیوی پیدا کرتی ہے۔ مرد عورت کے پہلو میں آرام و سکون کا احساس کرے۔ عورت آرام وسکون کا سرچشمہ ہے ۔ عورت، بیوی کی حیثیت سے مکمل عشق اور آرام و سکون ہے۔ امام خامنہ ای 2 فروری 2023
درس اخلاق: شریعت اور قرآنی معارف بشریت کے دکھوں کا علاج

درس اخلاق: شریعت اور قرآنی معارف بشریت کے دکھوں کا علاج

ظلمات وہ تمام چیزیں ہیں جنھوں نے پوری تاریخ میں انسان کی زندگی کو تاریک اور تلخ کر دیا ہے، زہر آلود کر دیا ہے۔ یہ سب ظلمات ہیں۔ جہالت ظلمت یعنی تاریکی ہے، غربت تاریکی ہے، ظلم تاریکی ہے۔ امتیازی سلوک تاریکی ہے، شہوات میں ڈوب جانا تاریکی ہے، اخلاقی برائیاں اور سماجی نقائص یہ سب ظلمات ہیں۔ یہ وہ تاریکیاں ہیں جنھوں نے پوری تاریخ میں بشریت کو رنج اور دکھ دیے ہیں۔ پیغمبر اعظم نے ان تمام مسائل کا حل، فکری حل بھی اور عملی حل بھی بشریت کے سامنے پیش کیا ہے۔ اگر ان مسائل سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہو تو علاج یہ ہیں۔ یہ پیغمبر کی شریعت اور قرآنی تعلیمات، بشریت کے مسائل کا علاج ہیں۔ یہ پیغمبر اسلام نے بشریت کو پیش کیا ہے۔ امام خامنہ ای 3 اکتوبر 2023