زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
اسلامی گھرانہ: غلط تربیت، گھر میں بچوں کے حقوق کا ضیاع

اسلامی گھرانہ: غلط تربیت، گھر میں بچوں کے حقوق کا ضیاع

بعض گھرانوں میں عورتوں کے حقوق کا پاس و لحاظ نہیں ہوتا۔ بعض گھرانوں میں جوانوں کے حقوق کا خیال نہیں رکھا جاتا اور بعض گھروں میں خاص طور پر بچوں کے حقوق کا خیال نہیں رکھا جاتا، ان سب باتوں کی طرف اُن کو متوجہ کرنا اور انھیں بتانا چاہیے کہ بچوں کے حقوق کی پامالی صرف یہ نہیں ہے کہ انسان اُن کے ساتھ محبت نہ کرے، جی نہیں! غلط تربیت اور ان کے لیے مناسب اہتمام و انتظام سے کام نہ لینا، ان کی ضرورتوں کا خیال نہ رکھنا، لطف و محبت میں کمی اور اسی قسم کے دوسرے امور بھی ان پر ظلم کے دائرے میں آتے ہیں۔ امام خامنہ ای 15 دسمبر 2000
درس اخلاق: خدا کی یاد کو غنیمت جانیے

درس اخلاق: خدا کی یاد کو غنیمت جانیے

اسلام دشمنوں کی ہمیشہ یہی خواہش رہی ہے کہ مسلمانوں کے دلوں کو مضطرب کریں۔ اسلام کی طویل تاریخ میں ایسے واقعات بہت پیش آئے ہیں۔ اسلام سے پہلے بھی خدا کے عظیم انبیاء کے جہادی اقدامات کے دوران جو مومنین راہ ایمان پر خود کو محکم واستوار رکھ سکے، انھوں نے روحانی سکون حاصل کرلیا۔ یہ روحانی سکون ہی ان کو پورے اختیار کے ساتھ راہ ایمانی میں قائم و استوار رکھ سکا۔ وہ انسان جس کو روحانی سکون میسر ہو اس کی فکر صحیح رہتی ہے، وہ صحیح فیصلے کرتا ہے اور صحیح اقدام کرتا ہے۔ خدا کا ذکر اور اس کی یاد ہمارے دلوں کو، ہماری دنیا اور زندگی کے طوفانوں میں محفوظ رکھتی ہے، لہذا خدا کی یاد کو غنیمت جائیے ۔ امام خامنہ ای 19 جون 2009
طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو 70 سال پیچھے دھکیل دیا

طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو 70 سال پیچھے دھکیل دیا

فلسطین اور لبنان کے مردوں کی مجاہدت نے صیہونی حکومت کو 70 سال پیچھے دھکیل دیا۔ گزشتہ سال نماز جمعۂ نصر میں رہبر انقلاب کے خطبے کا ایک جملہ (4 اکتوبر 2024)
قرآن کی روشنی میں: اگر آپ کے کام سے کفار خوش ہیں تو آپ پیغمبر کے ساتھ نہیں ہیں

قرآن کی روشنی میں: اگر آپ کے کام سے کفار خوش ہیں تو آپ پیغمبر کے ساتھ نہیں ہیں

قرآن حکیم نے ہم کو معیار دے دیا ہے: قرآن نے کہا ہے: محمد (ص) اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر سخت ہیں۔ (سورۂ فتح، آيت 19) کیا ہم پیغمبر کے ساتھ ہیں؟ اگر آپ دیکھیں کہ یہ راہ، جس پر آپ چل رہے ہیں، کفار کی خوشی کا باعث ہے تو جان لیجیے کہ آپ پیغمبر کے ہمراہ نہیں ہیں (لیکن) اگر آپ نے دیکھا کہ نہیں یہ راہ کہ جس پر آپ چل رہے ہیں، یہ سامراج کو، دین کی دشمن، اسلام مخالف حکومتوں کو ناراض اور غیظ و غضب میں مبتلا کر رہی ہے تو ٹھیک اور صحیح ہے۔ یہ علامت اور معیار ہے۔ ہم متوجہ رہیں، ہمیں معلوم ہو کہ ہم کیا کررہے ہیں ؟ کیا کہہ رہے ہیں؟! ہم جو بات بھی کہہ رہے ہیں وہ ہمارے دشمن کی سازش میں معاون نہ ہو، دشمن کے منصوبے کو پورا نہ کرے۔ امام خامنہ ای 12 ستمبر 2023
تحریک جاری ہے

تحریک جاری ہے

لبنان اور فلسطین کے ثابت قدم عوام! شجاع مجاہدین اور صابر و قدر شناس عوام! یہ شہادتیں، یہ زمین پر بہنے والا خون آپ کی تحریک کو کمزور نہیں مستحکم تر بنائے گا۔ آج علاقے میں مزاحمت ان شہادوں کی وجہ سے پسپا نہیں ہوگی، مزاحمت فتحیاب ہوگی۔ غزہ میں مزاحمت نے دنیا کی آنکھوں کو خیرہ کر دیا، اسلام کو عزت دی۔ امام خامنہ ای 4 اکتوبر 2024
حزب اللہ باقی ہے

حزب اللہ باقی ہے

سید حسن نصر اللہ چلے گئے لیکن جو سرمایہ انھوں نے پیدا کیا تھا وہ باقی ہے۔ حزب اللہ لبنان کی داستان ایک زندہ داستان ہے ... یہ لبنان اور غیر لبنان سب کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے۔ امام خامنہ ای 23 ستمبر 2025
اسلامی گھرانہ: گھرانے سے عورت کی وابستگی، سماج کی خوشحالی کا سبب

اسلامی گھرانہ: گھرانے سے عورت کی وابستگی، سماج کی خوشحالی کا سبب

اسلام نے گھر کے اندر عورت کے کردار کو جو اس قدر اہمیت دی ہے اس کا سبب یہی ہے کہ عورت اگر گھرانے سے وابستہ ہو، بچوں کی تربیت کو اہمیت دے، اپنی آغوش میں انھیں پروان چڑھائے، ان کے لیے قصوں، شرعی احکام، قرآنی حکایتوں اور تعلیمی واقعات کی مانند معاشرتی اور تہذیبی غذائیں فراہم کرے اور جہاں کہیں بھی موقع ملے جسمانی غذاؤں کی طرح روحانی غذائیں چکھاتی رہے تو معاشرے کی نسلیں عاقل و ذہین بن کر پروان چڑھیں گی۔ یہ عورت کا ہنر ہے اور یہ کام عورت کے تعلیم حاصل کرنے، تعلیم دینے، کام کرنے اور سیاست یا اس طرح کے دوسرے کام انجام دینے کے منافی بھی نہیں ہے۔ امام خامنہ ای 10 مارچ 1997
درس اخلاق: خداوند کریم سے گڑگڑا کر دعا کیا کیجیے

درس اخلاق: خداوند کریم سے گڑگڑا کر دعا کیا کیجیے

ہم دعا کو معمولی نہ سمجھیں، خداوند متعال سے کچھ طلب کرنے کو معمولی بات نہ سمجھیں۔ آپ سے جہاں تک ممکن ہو دعا کو پروردگار کی بارگاہ میں ایک ایسے ماحول میں پیش کیجیے جس میں آپ کی بہترین حالت ہو، رونے اور گڑگڑانے کا ماحول ہو۔ اگر آپ خداوند متعال کے سامنے گڑگڑا سکے اور فریاد  کرسکے تو آپ دنیا کی کھوکھلی قوت، نام نہاد طاقت، کسی بھی جھوٹی اور دکھاوے کی بڑی طاقت کے سامنے اپنا سر بلند رکھ سکیں گے۔ قرآن میں بھی ہماری ہدایت کی گئی ہے اور ہم کو حکم دیا گیا ہے کہ ہم خدا سے دعا کیا کریں۔ امام خامنہ ای 08 اپریل 2018
قرآن کی روشنی میں: استقامت، مشورے اور تدبیر کے ساتھ کامیابی کا سبب

قرآن کی روشنی میں: استقامت، مشورے اور تدبیر کے ساتھ کامیابی کا سبب

صبر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھ کر نتائج کا انتظار کرنے اور حادثوں کو برداشت کرتے رہنے کے معنی میں نہیں ہے، صبر کا مطلب ہے ثابت قدم رہنا، استقامت دکھانا اور اپنے صحیح اندازوں کو دشمنوں کے فریب اور دھوکا دھڑی کے ساتھ تبدیل نہ کرنا۔ چنانچہ اگر یہ ثابت قدمی اور استقامت، عقل و تدبیر اور باہمی مشورے کے ساتھ ہو، جیسا کہ قرآن میں آیا ہے:  اور ان کے (تمام) کام باہمی مشورے سے طے ہوتے ہیں۔ (سورۂ شوری، آیت نمبر 38) تو قطعی طور پر فتح و کامیابی نصیب ہوگی۔ امام خامنہ ای 22 مارچ 2020
جاوداں سرمایہ

جاوداں سرمایہ

سید حسن نصر اللہ عالم اسلام کے لیے ایک عظیم سرمایہ تھے، نہ صرف تشیع کے لیے، نہ صرف لبنان کے لیے، البتہ یہ ثروت ضائع نہیں ہوئی، یہ ثروت باقی ہے۔ امام خامنہ ای 23 ستمبر 2025