بسم ‌الله ‌الرّحمن‌ الرّحیم

میں بس یہ چاہ رہا تھا کہ آپ عزیز نوجوانوں کو، عزیز بھائیوں اور بہنوں کو، عزیز بچوں کو خوش آمدید کہوں۔ آپ کا خیر مقدم ہے۔ آج آپ نے اربعین کی مناسبت سے یہاں بڑا اچھا پروگرام کیا۔ حقیقت میں اس حقیر نے کسب فیض کیا، آپ کے جذبات، روحانیت اور پاکیزگی کو دیکھ کر محظوظ ہوا۔ آپ نوجوان جہاں بھی ہوتے ہیں وہاں پاکیزگی ہوتی ہے، دل منور ہوتے ہیں اور یہ بہت گراں قدر چیز ہے۔

ایک دو برادران عزیز نے کہا کہ میں گفتگو کروں، ہم تو ہمیشہ گفتگو کرتے رہتے ہیں، میں بہت تقریریں کرتا ہوں۔ میں اور مجھ جیسے افراد جتنی باتیں کرتے ہیں اگر اس کے نصف کے برابر کام کریں تو ساری دنیا آباد ہو جائے گی۔ دعا کیجئے کہ اللہ تعالی ہمیں توفیق دے کہ حق کے صراط مستقیم کو جس طرح آج تک ہم پہچانتے رہے ہیں آخری عمر تک ہماری یہ شناخت قائم رہے اور ہم اس راہ پر آگے بڑھتے رہیں، اس پر ثابت قدم رہیں۔ میں آپ کے لئے ہمیشہ دعا کرتا ہوں۔ یعنی کوئی دن ایسا نہیں ہے کہ آپ نوجوانوں کے لئے دعا نہ کروں، یہ نہ کہوں کہ اللہ آپ کو اس راہ پر ثابت قدم رکھے اور آپ یقین جانئے کہ اگر آپ ان شاء اللہ اس راہ پر ثابت قدم رہے تو ملک کی اصلاح ہو جائے گی، دنیا کی اصلاح ہو جائے گی، بشریت کی اصلاح ہو جائے گی۔

و السّلام علیکم و رحمة‌ الله و برکاته