اس ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی نے فوج کے افسران اور جوانوں اسی طرح ان کے خاندانوں کو آرمی ڈے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے فوج میں دین و ایمان اور اللہ کی ذات پر توکل و اتکا کی اہم ترین خصوصیت کی جانب اشارہ کیا اور فرمایا کہ مسلح افواج کا فریضہ ملک کا ہمہ گیر دفاع ہے اور فوج کو چاہئے کہ بلند ترین سطح پر اپنی دفاعی قوت محفوظ رکھے۔

مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر نے فوج کی خلاقی صلاحیتوں کو بہت وسیع قرار دیا اور اس میں مزید وسعت و ہمہ گیری کی گنجائش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ فوج نے سائنس و ٹکنالوجی کے سہارے اپنی بہت سی ضرورتیں پوری کر لی ہیں اور آج دیکھنے والے اس صلاحیت کی بے ساختہ تعریف و ستائش کرتے ہیں۔
قائد انقلاب اسلامی کے بیان سے قبل فوج کے کمانڈر انچیف جنرل صالحی نے فوج کی دفاعی صلاحیتوں میں پیش رفت کے سلسلے میں قائد انقلاب اسلامی کو بریفنگ دی۔