حق رای دہی کا استعمال کرنے کے بعد قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے دوسرے مرحلے کے انتخابات کو اہمیت کے لحاظ سے پہلے مرحلے کی مانند قرار دیا اور فرمایا کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات میں شرکت در حقیقت فریضے کو پایہ تکیمل تک پہنچانے کے معنی میں ہے اور اہمیت کے لحاظ سے دونوں مرحلوں کے انتخابات میں کوئي فرق نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ جس جذبے اور احساس ذمہ داری نے پہلے مرحلے میں ہمیں پولنگ مراکز پر پہنچایا وہی جذبہ اور احساس ذمہ داری اس دفعہ بھی ہمیں پولنگ مراکز پر لا رہا ہے۔
آپ نے اسی طرح امید ظاہر کی کہ جن حلقوں میں دوسرے مرحلے کے انتخابات ہو رہے ہیں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے وہاں کے رای دہندگان حق رای دہی کا استعمال کرکے ایک اچھی پارلیمان کی تشکیل کریں گے۔