قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر جو ایران میں 'یوم جانباز' (ان مجاہد سپاہیوں کا دن جو دفاع وطن کی لڑائی میں زخمی ہوکر جسمانی طور پر معذور ہو گئے۔) کے طور پر منایا جاتا ہے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے کچھ وفود 'جانبازوں' کے گھر گئے اور ان کی شجاعت و ایثار کی قدردانی کی۔
تہران میں جناب حجت الاسلام شکری، حجت الاسلام محسن قمی، حجت الاسلام محمدیان، حجت الاسلام حاج علی اکبری، حجت الاسلام محمد قمی اور شہید فاؤنڈیشن کے سربراہ حجت الاسلام اوحدی 'جانبازوں' کے گھر گئے، ان کی احوال پرسی کی اور مقدس دفاع اور حرم اہل بیت کے دفاع میں ان کی شجاعت اور قربانیوں کی قدردانی کی۔
اسی طرح صوبوں کے مراکز میں ولی امر مسلمین کے نمائندوں اور ملک بھر کے ائمہ جمعہ نے رہبر انقلاب اسلامی کی نمایندگی میں کچھ جانبازوں کے گھر جاکر ان کی خبرگیری کی اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔