سوال: اگر ڈاکٹر کسی بیمار سے کہے کہ آپ کے لئے روزہ رکھنا نقصان دہ ہے اور وہ بیمار روزہ نہ رکھے۔ مگر چند سال بعد اسے معلوم ہو کہ روزہ رکھنا اس کے لئے نقصان دہ نہیں تھا بلکہ ڈاکٹر سے تشخیص کی غلطی ہوئی تھی تو کیا اس روزے کی قضا و کفارہ واجب ہے؟

 

جواب: اگر اسپیشلسٹ اور قابل اعتماد ڈاکٹر کے کہنے سے یا کسی اور معقول راستے سے بیمار کو نقصان پہنچنے کا خوف رہا ہو اور اس بنا پر اس نے روزہ نہ رکھا ہو تو صرف قضا واجب ہے۔