جب یثرب کے لوگوں کے نمائندے مکے آئے اور پیغمبر کو یثرب آنے کی دعوت دی، جو بعد میں مدینۃ النبی بنا، انھوں نے منیٰ کے قریب پیغمبر سے بات کی تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ان سے عہد لیا، کہا کہ میں آؤں گا لیکن تمھیں دفاع کرنا ہوگا، جان دے کر بھی حمایت کرنی ہوگي۔ ان لوگوں نے اسے قبول کیا اور وعدہ کیا۔ پھر جب پیغمبر مدینے پہنچے تو انھوں نے اسلامی حکومت تشکیل دی، حاکمیت کو وجود عطا کیا۔ یہ حاکمیت ان کی پیغمبری سے متعلق تھی یعنی کوئي اور بات نہیں تھی بلکہ اس لیے کہ وہ پیغمبر تھے، اس لیے کہ لوگ ان پر ایمان لائے تھے، اس لیے انھوں نے حکومت تشکیل دی تھی۔

امام خامنہ ای

4 جون 2021