میں بالغ ہو چکا ہوں اور میری خالہ زاد اور ماموں زاد بہنیں پردے کا خیال ‏نہیں رکھتیں، ان سے بات کرتا ہوں تو ان کے بال بھی نظر آتے ہیں۔ میں کیا ‏کروں؟ اگر بات کروں اور ان کی طرف نہ دیکھوں تو وہ اسے اپنی توہین ‏سمجھتی ہیں اور ناراض ہو جاتی ہیں، مجھے کیا کرنا چاہئے؟ ‏ نا محروم خاتون کو دیکھنا جائز نہیں ہے، صرف چہرہ اور ہاتھ کلائی تک اس ‏سے مستثنی ہیں وہ بھی اس شرط کے ساتھ کہ میک اپ نہ ہو اور لذت کی نظر ‏سے نہ دیکھا جائے۔ اگر امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے شرایط فراہم ‏ہیں تو ادب کے دائرے میں رہتے ہوئے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ‏کرنا ضروری ہے۔ ‏