سوال: بعض جگہوں پر لکھا ہوتا ہے: 'یہ پینے کا پانی ہے یہاں وضو نہ کیجئے۔' میں نے وہاں سے بوتل میں پانی بھر لیا کہ گھر جاکر استعمال کروں گا۔ میں نے وہ پانی پیا لیکن اس سے وضو بھی کر لیا۔ ایسے پانی سے وضو کرنے کا کیا حکم ہے؟ جواب: اس پانی سے وضو صحیح نہیں ہے۔ لیکن اگر ماضی میں نادانستگی میں اور قصد قربت کے ساتھ وضو کیا گيا ہے تو وہ صحیح ہے۔