قرآن مجید، انسان کی تربیت کی کتاب ہے، انسان کو زندگی میں جتنے بھی مرحلے پیش آتے ہیں، ان تمام مراحل کے لئے قرآن کے پاس دعوت ہے، راستہ ہے۔ قرآن مجید میں وہ تمام قصے، جو نقل ہوئے ہیں اور کبھی کبھی دوہرائے بھی گئے ہیں، اس لیے ہیں کہ اس چیز کی خاص اہمیت ہے۔ ایسا انسان کی اصلاح اور تہذیب نفس کے لیے ہے۔ قرآن، فقہی احکام کی کتاب نہیں ہے، اس نے بنیادی باتیں، فقہی احکام کی بنیادی باتیں، ان کے اصول بیان کر دیے ہیں وہ بھی مکمل طور پر نہیں، قرآن مجید دعوت کی کتاب ہے اور معاشرے کے اصلاح کی کتاب ہے۔ جب اس معاشرے کی قرآن کے ذریعے اصلاح ہو جائے تو پھر سنت نبی پر اور ا‏ئمۂ ہدی اور ان کے راویوں کے ذریعے منقول پیغمبر اکرم کی حدیثوں پر عمل کیا جائے۔

امام خمینی

20 جنوری 1982