احکام

سوال: جس نے اپنے سر کے اگلے حصے میں نقلی بال لگا رکھے ہیں، کیا اس کا غسل اور وضو صحیح نہیں ہے؟جواب: اگر نقلی بال، وگ کی صورت میں ہوں تو غسل اور وضو کے لیے اسے ہٹانا ضروری ہے، لیکن اگر بال، سر کی کھال پر اگائے گئے ہیں اور سر کی کھال تک پانی پہنچنے میں رکاوٹ بن رہے ہوں اور انھیں ہٹانا ممکن نہ ہو (یا نقصان اور ناقابل برداشت زحمت کا سبب ہو) تو جبیرہ کا غسل اور وضو کرنا چاہیے اور احتیاط کی بنا پر تیمم بھی کرنا چاہیے۔