احکام

سوال: اگر "ہر نسل کا بڑا بیٹا" وقف کے متولی کے طور پر متعین کر دیا جائے تو اس کی موت کے بعد اگلا متولی، اس کا بڑا بیٹا ہوگا یا اس کا بھائي ہوگا؟

جواب: اس کے بعد اس سے چھوٹا والا بھائي متولی ہوگا اور جب تک پہلے متولی کے بھائي زندہ ہیں، اس کے بیٹے متولی نہیں ہوں گے یہاں تک کہ پہلی نسل کے تمام افراد دنیا سے چلے جائيں، اس صورت میں، ان کی اگلی نسل کا سب سے بڑا بیٹا متولی بنے گا اور اگلی نسلوں میں بھی یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا، بنابریں جب تک پچھلی نسل کا ایک بھی مرد زندہ ہے، تب تک اگلی نسل کا کوئي بھی مرد متولی نہیں بن سکتا۔