احکام

سوال: مجھے ایک انگوٹھی پڑی ملی ہے، کیا میں اس کی قیمت فقیر کو صدقے کے طور پر دے کر اسے استعمال کر سکتا ہوں؟

جواب: اگر اس کی قیمت ڈھائي گرام چاندی یا اس سے زیادہ ہو اور اس پر کوئي ایسی نشانی ہو جس سے اس کے مالک کو تلاش کیا جا سکتا ہو تو ایک سال تک (دینی احکام کی کتابوں میں تحریر طریقوں کے مطابق) اعلان کرنا چاہیے۔ اگر اس چیز کا مالک نہ ملے تو آپ اسے اپنے لیے رکھ سکتے ہیں لیکن نیت یہ ہونی چاہیے کہ جب بھی اس کا مالک ملے گا، اس مال کی قیمت اسے دیں گے، یا اسے محفوظ رکھیں گے یہاں تک کہ اس کا مالک مل جائے اور آپ اسے وہ چیز دے دیں لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ اس کے مالک کی طرف سے صدقہ دیجیے۔ البتہ اگر سال کے درمیان میں ہی، جس میں آپ اعلان کر رہے ہیں، اگر مالک کے ملنے کی امید ختم ہو جائے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ صدقہ دیجیے۔