احکام

سوال: مرد اور عورت شادی کے وقت ایک عام دستاویز میں اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ مرد ٹی وی، فرج وغیرہ جیسے سامان مہیا کرے گا؛ شرعی لحاظ سے اس سامان کا مالک کون ہوگا؟

جواب: جو سامان مرد خریدے گا، چاہے اسے وہ استعمال کے لیے عورت کے حوالے کر دے، اس کا مالک وہی ہوگا، سوائے اس کے کہ یہ ثابت ہو جا ئے کہ ہبہ، صلح اور اسی طرح کے کسی دوسرے 'معاملے' کے ذریعے اس نے مالکیت، عورت کے حوالے کر دی ہے۔