درس اخلاق

استغفار کا مطلب ہے، گناہوں پر اللہ کی مغفرت اور معافی طلب کرنا۔ اگر یہ استغفار صحیح طریقے سے کیا جائے تو انسان پر اللہ کی برکتوں کے دروازے کھول دیتا ہے۔ ایک انسان اور ایک انسانی معاشرے کو اللہ کے الطاف میں جس چیز کی بھی ضرورت ہے – اللہ کا فضل و کرم، الہی ہدایت، رحمت الہی، اللہ کا نور، پروردگار کی جانب سے توفیق، کاموں میں مدد، مختلف میدانوں میں کامیابیاں – اس کا راستہ وہ گناہ بند کر دیتے ہیں جن کا ہم ارتکاب کرتے ہیں۔ گناہ ہمارے اور اللہ کی رحمت اور فضل و کرم کے درمیان حائل ہو جاتے ہیں۔ استغفار اس پردے کو ہٹا دیتا ہے اور اللہ کی رحمت اور فضل و کرم کا دروازہ ہم پر کھل جاتا ہے۔ یہ استغفار کا فائدہ ہے۔ اسی لیے آپ قرآن مجید کی کئي آيتوں میں دیکھتے ہیں کہ استغفار کے نتیجے میں کئي دنیوی اور کبھی کبھی اخروی فوائد کا ذکر کیا گيا ہے۔

امام خامنہ ای

17/1/1997