احکام

سوال: جو شخص زمین پر سجدہ نہیں کر سکتا کیا وہ کرسی پر بیٹھ کر قیام، رکوع اور سجدے کر سکتا ہے؟

جواب: ایسا شخص کھڑے ہو کر نماز شروع کرے اور اگر ممکن ہو تو معمول کے مطابق رکوع کرے اور سجدے کے لیے کرسی پر بیٹھ جائے اور میز وغیرہ کی مدد سے، جسے وہ اپنے سامنے رکھے گا، سجدہ کرے، البتہ سجدے کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو میز پر رکھنے کے ساتھ ہی اگر ممکن ہو تو اپنے پیر کے انگوٹھے کو بھی زمین پر رکھے۔