اگر اسلام نہ ہوتا اور اسلام نہ رہے تو قوم پھر اسی راستے پر چل پڑے گی جس پر پہلے چل رہی تھی۔ جو لوگ ہم پر حکمرانی کرنا چاہتے ہیں انھوں نے اپنے گماشتوں اور پٹھوؤں کو اسلام اور علمائے دین کے خلاف کام کرنے کے لیے روانہ کر دیا ہے، وہ لوگ اسلام کے خلاف لکھ رہے ہیں۔ قوم بیدار رہے، علمائے دین، خطبائے کرام، یونیورسٹی والے، کالج والے، بازار والے، مزدور، کسان سبھی بیدار رہیے اور اپنے دشمنوں کو پہچانیے، اسلام کے دشمنوں کو پہچانیے۔ اگر اسلام نہ ہوتا تو یہ لوگ جو آزادی کے لیے قلم فرسائي کر رہے ہیں، یہاں نہ ہوتے، انھیں آزادی نہ ہوتی۔ اسلام نے ہمیں آزادی دی ہے۔ اس آزادی کی اہمیت سمجھیے۔
امام خمینی
25/7/1979