امام زمانہ نگہبان ہیں اور دیکھ رہے ہیں، آپ کے انتخابات کو امام زمانہ (عج) نے دیکھا ہے، آپ کے اعتکاف کو امام زمانہ نے دیکھا ہے، نیمہ شعبان کی چراغانی کے لئے، آپ جوانوں کی کوششیں امام زمانہ (عج) نے دیکھیں، آپ مردوں اور عورتوں کی حاضری مختلف میدانوں میں امام زمانہ نے دیکھی ہے اور دیکھ رہے ہیں، مختلف میدانوں میں حکام کے اقدام امام زمانہ دیکھ رہے ہیں، اور ہر اس چیز پر جو ہمارے مسلمان ہونے کی نشانی ہے اور جس میں ہمارے ایمان کے راسخ ہونے کی علامت پائی جاتی ہے اور جو کچھ ہم سے سرزد ہوتا ہے وہ دیکھتے ہیں اور شادمان ہوتے ہیں اور اگر خدا نہ خواستہ ہم اس کے برعکس کرتے ہیں تو امام زمانہ کو ناخوش کرتے ہیں، دیکھئے یہ کتنا عظیم سبب ہے۔
امام خامنہ ای
20/ اکتوبر/ 2005