(جھوٹے) پروپگنڈوں اور افواہوں کے ذریعے (دشمن ) کیا چاہتا ہے؟ اُس کا ہدف یہ ہے کہ مسلمانوں حتی غیر مسلموں کی دنیا میں اسلامی انقلاب کی جو عظیم شبیہ بن گئي ہے، اسے بگاڑ دے۔ تمام عالمی ذرائع ابلاغ اور خبر رساں ایجنسیوں کی جھوٹی اور غلط خبروں کا منشا یہی ہے۔ دشمن انتقام لینا چاہتے ہیں۔ اس انقلاب اور اس قوم نے وہ بڑے بڑے مفادات جو ایران میں امریکا اور برطانیہ کی سامراجی حکومتوں کے تھے، منقطع کر دیئے۔ ظاہر ہے وہ اپنا حق سمجھتی ہیں کہ اس قوم سے انتقام لیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ وہ (سامراجی حکومتیں) ملت ایران کی دشمن ہیں، دشمن! ایسے میں کچھ لوگ آتے ہیں اور بزعم خود عقل و خرد کی بات کرتے ہوئے ہم سے کہتے ہیں: عاقلانہ طور پر سوچیے! ارے یہ کیسی بات ہے؟! ہمارے دشمنوں نے انقلاب سے زخم کھایا ہے، وہ اسی وقت راضی ہوں گے جب یہ انقلاب راستے سے ہٹ جائے اور ان سے کہا جائے کہ آپ  چور حضرات ایران تشریف لائيے! تبھی  یہ لوگ راضی ہوں گے، وہ اس سے کم پر راضی نہیں ہوں گے۔

امام خامنہ ای

3 فروری 1995   

 

hm-khtbh.png