فلسطین کا مسئلہ کسی بھی طرح ایک ختم شدہ مسئلہ نہیں ہے۔ ایسا نہیں ہے جو آپ لوگ سوچ رہے ہیں ابد تک کے لئے فلسطینیوں کو، (غصب شدہ) سرزمینوں کے مالکوں کو، خود انھیں بھی اور ان کی اولاد کو بھی، اپنی سرزمین سے باہر رہنا ہوگا یا اگر اس سرزمین میں رہ رہے ہیں تو ایک اقلیت کی صورت میں "قہر زدہ" زندگی گزارنا پڑے گی اور وہ غاصب بیگانے اس جگہ ہمیشہ رہیں گے۔ جی نہیں! ایسا نہیں ہے۔ ایسے بھی ممالک ہیں جو سو سال تک کسی طاقت کے تسلط میں تھے۔ یہی کرغیزستان جو آپ آج دیکھ رہے ہیں اور یہی جارجیا جو آج آپ دیکھ رہے ہیں، سینٹرل ایشیا کے ابھی کچھ عرصہ قبل خود مختاری حاصل کرنے والے ممالک۔ بعض سوویت یونین کے قبضے میں تھے اور بعض سوویت یونین کی تشکیل سے قبل روس کے تسلط میں تھے، اس وقت سوویت یونین بھی وجود میں نہیں آیا تھا۔ یہ سب ایک بار پھر خود مختار ہوگئے اور پھر سے اپنے اصل باشندوں کے اختیار میں واپس آگئے۔ لہذا یہ کوئي ناممکن بات نہیں ہے اور یقینی طور پر یہ عمل انجام پائے گا اور انشاء اللہ ایسا ہوکر رہے گا اور فلسطین فلسطینی عوام کو واپس مل کر رہے گا۔

امام خامنہ ای

31 دسمبر 1999

 

hm-khtbh-3.jpg