مجلس سے حجت الاسلام و المسلمین مسعود عالی نے خطاب کیا۔ انھوں نے غیب پر ایمان، لوگوں اور معاشروں کو حقائق سے آگاہ کرنے، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اہداف و مقاصد سے پیچھے نہ ہٹنے اور موت سے نہ ڈرنے کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی چار اہم خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ چار خصوصیات، کسی بھی غیر مساوی جنگ میں کامیابی کے اصل عناصر ہیں۔
مجلس سے پہلے جناب مہدی سماواتی نے دعائے توسل پڑھی جبکہ مجلس کے آخر میں جناب سید مجید بنی فاطمہ نے دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کے مصائب بیان کیے اور نوحہ خوانی کی۔