بسم اللہ الرحمن الرحیم
رمضان کے مبارک مہینے میں عزیز عوام کی عبادتوں کی قبولیت کی آرزو کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند کا پتہ لگانے والی ماہر اور باوثوق ٹیموں کی رپورٹوں کے مطابق اتوار 30 مارچ 2025 بمطابق 29 رمضان 1446 ہجری کی شام کو شوال کے مہینے کا چاند، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای مد ظلہ العالی کے لیے ثابت ہو گيا ہے بنابریں کل پیر 31 مارچ 2025 کو ماہ شوال کی پہلی تاریخ اور عید فطر ہے۔
اس عید سعید پر ہدیۂ تہنیت پیش کرتے ہوئے تمام برادران و خواہران ایمانی اور ایران کی عزیز قوم کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کل پورے ملک میں نماز عید ادا کی جائے گي۔
دفتر رہبر انقلاب اسلامی