آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے حکومت پر بازار کے نظم و ضبط اور اشیاء کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے کے سلسلے میں عوام کی تشویش کو دور کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے پر زور دیتے ہوئے کچھ اہم تجاویز دیں۔ انھوں نے"نہ جنگ، نہ امن" کی کیفیت پر "کام، محنت اور امید کے ماحول" کے غلبے، پروڈکشن کی تقویت، نتائج کے حصول تک فیصلوں پر عمل درآمد جاری رکھنے، اہم کاموں کی انجام دہی کے لیے موجودہ اتفاق رائے کے موقع سے فائدہ اٹھانے، ہاؤسنگ کے مسئلے کو حل کرنے، فضول خرچی سے پرہیز، خاص طور پر سرکاری اداروں میں اور طاقت کے حقیقی اور امید افزا پہلوؤں کو اجاگر کرنے میں ذمہ داران اور اہل قلم و زبان کی جانب سے توجہ جیسی باتوں کو اپنی تجاویز میں شامل کیا۔
تفصیلی خبر اور فوٹو گیلری کچھ دیر بعد ...