بسم اللہ الرحمن الرحیم
عظیم الشان ایرانی قوم!
آپ نے آج ایک بڑا کارنامہ انجام دیا اور ایک تاریخ رقم کی۔ زبردست اور فولادی عزم سے مملو ان ریلیوں نے غیر ملکی دشمنوں کی اس سازش کو ناکام بنا دیا جسے ملک کے اندر ان کے ایجنٹوں کے ذریعے عملی جامہ پہنایا جا رہا تھا۔
عظیم الشان ایرانی قوم نے اپنا وجود، اپنا حوصلہ اور اپنا تشخص دشمنوں کو بخوبی دکھا دیا۔ یہ امریکی سیاستدانوں کے لیے ایک وارننگ تھی کہ وہ اپنی فریب کاریوں سے باز آ جائيں اور غدار ایجنٹوں سے آس نہ لگائیں۔
ایرانی قوم مضبوط اور طاقتور ہے، آگاہ اور دشمن شناس ہے اور ہر حال میں میدان میں موجود ہے۔
خداوند عالم آپ سب پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔
سید علی خامنہ ای
12 جنوری 2026