لیڈ: آج دنیا کفر و استکبار کی حکمرانی، اور فساد و بدعنوانی کی فرماں روائی دیکھ رہی ہے؛ ظلم کی حکمرانی دیکھ رہی ہے؛ امام حسین کا پیغام دنیا کی نجات کا پیغام ہے۔
امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر طلبہ انجمنوں نے حسینیہ امام خمینی میں عزاداری کی۔ عزاداری کے اس پروگرام کے آغاز میں زیارت اربعین پڑھی گئی۔ عزاداری سید الشہدا کے اس پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای بھی شریک ہوئے۔
اربعین امام حسین کے دن 25 اگست 2024 کو اسٹوڈنٹ انجمنوں نے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں جمع ہوکر عزاداری کی۔ اس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز ظہرین ادا کی گئی۔ دونوں نمازوں کے درمیان رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے مختصر تقریر کی۔
اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر تہران کے حسینیہ امام خمینی میں اسٹوڈنٹ انجمنوں نے عزاداری سید الشہدا کا پروگرام منعقد کیا جس میں رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔
پروگرام میں زیارت اربعین پڑھی گئی جس کے بعد حجت الاسلام و المسلمین اصلانی نے مجلس پڑھی اور 'روضہ خوانوں' نے سید الشہدا کا نوحہ پڑھا۔
پروگرام کے اختتام پر آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں نماز ظہر و عصر ادا کی گئی۔ دونوں نمازوں کے درمیان رہبر انقلاب نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے زیارت عاشورا کے جملوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ حسینی محاذ اور یزیدی محاذ کے درمیان مقابلہ آرائی جاری ہے جو ختم ہونے والی نہیں ہے۔
رہبر انقلاب کا کہنا تھا کہ بے شک الگ الگ حالات میں اس جنگ کے انداز الگ الگ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب نے نوجوانوں کے سامنے بہت وسیع میدان کھول دیا ہے اور اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے اور صحیح منصوبہ بندی، فریضے کی صحیح شناخت کے ساتھ انقلاب کے اعلی اہداف کی سمت میں بر وقت لازمی اقدام انجام دینا چاہئے تاکہ پیشرفت اور کامیابی کا راستہ ہموار ہو۔
آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ امام حسین علیہ السلام کے قیام کا مقصد ظلم و جور کا مقابلہ کرنا تھا۔ آپ نے کہا کہ ظلم و جور سے حسینی محاذ کے مقابلے کے طریقے حالات کے مطابق بدلتے رہتے ہیں، یہ مقابلہ نیزہ و شمشیر کے زمانے میں کسی انداز کا تھا تو ایٹمی دور اور آرٹیفیشیل انٹیلیجنس کے زمانے میں کسی اور انداز کا ہے، شعر و قصیدے اور حدیث و اقوال سے تبلیغ کے زمانے میں اس کا الگ انداز تھا اور انٹرنٹ اور کوانٹم کے زمانے میں اس کی روش الگ ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے مطابق یہ فریضہ طالب علمی کے زمانے میں الگ انداز سے انجام دیا جاتا ہے اور عہدہ سنبھالنے کے بعد دوسرے انداز انجام دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یزیدی محاذ سے حسینی محاذ کی جنگ ہمیشہ بندوق کے ذریعے نہیں ہوتی بلکہ صحیح فکر، صحیح گفتگو، صحیح شناخت کے ساتھ فریضے کی آگاہی حاصل کی جاتی ہے اور ٹھیک نشانے پر وار کرنا ہوتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے زور دیکر کہا کہ اگر ہم اس راستے پر چلے تو ہماری زندگی با معنی و با ہدف ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان موجودہ دور کو جس میں اسلامی انقلاب کی برکت سے ان کے سامنے بہت وسیع میدان کھل گیا ہے، غنیمت جانیں اور منصوبہ بندی، مطالعے اور صحیح فکر کے ذریعے جو قرآن سے آشنائی حاصل کرنے کا لازمہ ہے، بر وقت اقدام کریں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ یہ بر وقت اقدام کبھی یونیورسٹی کے اندر انجام دینا ہوتا ہے، کبھی سماجی فضا کے اندر، کبھی سیاسی ماحول میں انجام دینا ہوتا ہے اور کبھی یہ اقدام کربلا کی راہ میں، فلسطین کی راہ میں اور اعلی اہداف کی راہ میں انجام دیا جاتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ اس تاریخی موقع سے صحیح استفادہ نوجوانوں کی کامیابی و کامرانی کی ضمانت ہے اور اگر یہ موقع ہاتھ سے چلا جائے اور فریضے پر عمل نہ کیا جائے تو یہ بہت بڑا خسارہ ہے۔
ہمیں نہ صرف یہ کہ دنیا میں اپنے زمانے میں، بلکہ تاریخ میں بھی کہیں نہیں دکھائي دیتا کہ اس طرح کا کوئي اجتماع (اربعین حسینی کا اجتماع) ہر سال پچھلے سال سے زیادہ پرشکوہ طریقے سے سامنے آئے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے منگل 30 جولائي 2024 کی شام کو عراق کے وزیر اعظم جناب محمد شیاع السودانی اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات میں کروڑوں لوگوں کی شرکت سے اربعین مارچ کے پسندیدہ اور پرشکوہ انعقاد کی راہ ہموار کرنے کے لیے عراقی عوام اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور اٹھائي جانے والی زحمتوں کو سراہا۔
سوال: اربعین کے ایام میں چونکہ امام حسین علیہ السلام کے حرم میں اور بعض اوقات بین الحرمین (امام حسین اور حضرت عباس کے حرموں کے درمیان کی جگہ) بھی بے پناہ بھیٹر ہونے کے سبب روضوں میں داخل ہونا بہت دشوار ہوتا ہے اور بعض کے لئے تو تقریبا ناممکن ہوجاتا ہے اور کبھی کبھی دوسروں کی اذیت کا باعث بن جاتا ہے، ان حالات نہیں کیا اطراف حرم کی حدود سے زیارت پڑھ لینا کافی ہے ؟
جواب: مذکورہ فرض میں کافی ہے۔
اربعین کے موقع پر گراں قدر مہمان نوازی کے لئے میں عراقی بہنوں اور بھائیوں کا تہ دل سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے اپنا سب کچھ پیش کر دیا اور دو کروڑ بیس لاکھ سے زائد زائرین امام حسین کی میزبانی کی۔
امام خامنہ ای
11 ستمبر 2023
صراط مستقیم سے ورغلانے والے شیطانی وسوسے آج ہر دور سے زیادہ ہیں۔ اگر ان وسوسوں کے سامنے آپ نے مزاحمت کی تو فتح کی چوٹی پر آپ پہنچ جائیں گے۔ دین خدا کی حکمرانی، حق کی حاکمیت، عدل کی حاکمیت کی چوٹی اور انسان کی خلقت و تکامل کے مقصد کی بلندی۔
امام خامنہ ای
6 ستمبر 2023
اس پیادہ روی میں جس عزم اور استحکام کے ساتھ آپ نے قدم بڑھائے، جوانوں کے انداز میں قدم بڑھائے، تمام امور میں، روحانیت و حقیقت اور توحید کی حکمرانی کی راہ میں ان شاء اللہ آپ اسی مضبوطی سے آگے بڑھیں گے۔ یہ امید آج آپ نوجوانوں سے ہے، آپ عالم اسلام کے نوجوانوں سے ہے، خاص طور پر آپ ایرانی نوجوانوں سے ہے۔
امام خامنہ ای
ایرانی قوم اپنے پورے وجود سے آپ عزیز عراقی بھائیوں کی شکر گزار ہے، خاص طور پر آپ مالکان موکب اربعین کی شکر گزار ہے۔ ہم تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
امام خامنہ ای
18/9/2019
حسینیہ امام خمینی میں امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی عزاداری ہوئی۔ یونیورسٹیوں کے طلبہ کے اس پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی شریک ہوئے اور آپ نے اپنے مختصر خطاب میں عزاداری اور مجلس کو حسینی روحانیت اور چراغ سے ارتباط کا ذریعہ بتایا اور کہا کہ اس رابطے کو قائم رکھنا چاہئے۔
راستے میں بنے مواکب میں آپ عزیز عراقی بھائیوں کے سلوک کے بارے میں، حسینی زائرین سے آپ کے فراخدلانہ برتاؤ کے بارے میں ہمیں جو اطلاعات ملتی ہیں وہ ایسی چیزیں ہیں کہ جن کی کوئی نظیر نہیں ہے۔
امام خامنہ ای
18/09/2019
6 ستمبر 2023 کو حسینیہ امام خمینی تہران میں طلبہ انجمنوں نے اربعین امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی۔ مجلس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز ظہرین ادا کی گئی۔ اس موقع پر آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے مختصر خطاب میں عزاداری کی اہمیت و ماہیت پر روشنی ڈالی۔
خطاب حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 12 اکتوبر 2022 کو تشخیص مصلحت نظام کونسل (ایکسپیڈیئنسی ڈیسرنمنٹ کونسل) کے ارکان سے خطاب میں ملکی و عالمی حالات، اسلامی جمہوریہ کی پیشرفت اور دیگر کلیدی امور پر گفتگو کی۔ تقریر کے کچھ اقتباسات یہاں پیش کئے جا رہے ہیں۔
آپ کے پاسبان حرم شہدا کی قربانی جو اس دور میں ملک سے باہر جاکر شہید ہوئے، در حقیقت ان افراد کی قربانی جیسی ہے جنہوں نے اپنی جانیں دیکر امام حسین کی قبر کی حفاظت کی۔ جاکر قربانیاں دینے کا یہی عمل تھا کہ جو اربعین کے دو کروڑ پیدل زائرین کے نتیجے تک پہنچا۔ اگر اس وقت ان افراد نے قربانیاں نہ دی ہوتیں تو آج امام حسین علیہ السلام کا عشق اس انداز سے دنیا پر محیط نہ ہوتا۔ آپ دیکھتے ہیں کہ اربعین کے مارچ میں مختلف ملکوں سے، فارس، ترک، اردو زبان بولنے والے، یورپی ممالک یہاں تک کہ امریکہ سے لوگ اس میں شرکت کرتے ہیں۔ یہ کارنامہ کس نے انجام دیا؟ اس کا پہلا سنگ بنیاد اور بنیادی کام انھیں افراد نے کیا کہ جنہوں نے در حقیقت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے اپنی جان کی بھی قربانی دی۔
امام خامنہ ای
12/10/2018
اربعین کا عظیم الشان پروگرام ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔ ہم اپنے دل و دماغ میں سیدالشہدا کی یاد تازہ کرتے ہیں۔ پر خلوص و عقیدتمندانہ سلام و درود ہم اس عظیم ہستی اور شہیدوں کی پاکیزہ خاک کو ہدیہ کرتے ہیں اور عرض کرتے ہیں:
ای صبا ای پیک دور افتادگان
اشک ما بر خاک پاکشان رسان
(اے باد صبا، اے دور افتادہ لوگوں کی قاصد، ہمارے آنسوؤں کو ان ہستیوں کی پاکیزہ خاک تک پہنچا دے۔)
امام خامنہ ای
4 اکتوبر 2018
امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں ، تہران میں واقع امام خمینی امام بارگاہ میں طلبہ کے ماتمی دستوں نے عزاداری کی ۔ سید الشہداء کی یاد میں منعقدہ مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی بھی موجود تھے اور عزاداروں نے کربلا کے زائروں کی آواز سے آواز ملاتے ہوئے " لبیک یا حسین " کے نعرے لگائے ۔
ہر سال اربعین کا یہ مارچ جو بنیادی طور پر نجف و کربلا کے درمیان انجام پاتا ہے بین الاقوامی حیثیت حاصل کر چکا ہے۔ دنیا کے انسانوں کی نگاہیں اس مارچ پر لگی رہتی ہیں۔ اس عظیم بین الاقوامی عوامی عمل کی برکت سے حسینی معرفت آفاقی و بین الاقوامی بن گئی۔
امام lخامنہ ای
18 ستمبر 2019
کتنے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اربعین مارچ میں شامل ہیں اور زیارت اربعین سے مشرف ہوں گے اور اربعین کے دن گراں قدر مضمون کی حامل یہ زیارت حضرت کو خطاب کرکے پڑھیں گے۔ ہم یہاں شوق و حسرت سے ان قدموں کو دیکھ رہے ہیں۔
هزاران گام در راه است و دل مشتاق و من حیران
که چون ره میتوانم یافتن سوی درون من هم
(ہزاروں قدم رواں دواں ہیں، دل اشتیاق میں ڈوبا ہے اور میں حیران ہوں کہ اس بارگاہ میں کیسے جگہ پاؤں۔)
6 نومبر 2017
جو لوگ یہ سفر طے کر رہے ہیں اور یہ عاشقانہ و مومنانہ عمل انجام دے رہے ہیں واقعی وہ 'حسنہ' انجام دے رہے ہیں۔ یہ یقینا شعائر اللہ کا جز ہے۔ ہم جیسے افراد جو اس عمل سے محروم ہیں مناسب ہے کہ یہ جملہ کہیں: یا لیتنا کنّا معکم فنفوز فوزاً عظیماً»
30 دسمبر 2015
ملت ایران اپنے پورے وجود سے آپ عزیز عراقی بھائیوں کی شکرگزار ہے، خاص طور پر اربعین موکبوں کے ذمہ داران کی۔ ہم تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہمیں متنبی کا یہ مصرعہ یاد آتا ہے: «اذا انت اکرمت الکریم مَلَکْته». (اگر کریم و معزز انسان کا اکرام و احترام کیا تو اس کے مالک بن جاؤ گے۔)
امام خامنہ ای
18 ستمبر 2019
آج کی اس پیچیدہ اور تشہیراتی ہنگامے سے بھری دنیا میں اربعین کا پروگرام ایک عدیم المثال میڈیا اور دور دور تک پہنچنے والی آواز ہے۔ دنیا میں اس کی کوئی نظیر نہیں ہے: یہ کہ دسیوں لاکھ افراد چل پڑتے ہیں۔ مختلف ملکوں سے، مختلف اسلامی فرقوں یہاں تک کہ دیگر ادیان سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی۔ یہ حسینی اتحاد ہے۔ یہ بات بالکل درست ہے «الحسین یجمعنا» (ہمیں ایک دھاگے میں پرو دینے والے حسین ہیں)۔
امام خامنہ ای
13 اکتوبر 2019
سلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد 27 جولائي سنہ 1979 کو قائم ہونے والی پہلی نماز جمعہ کی سالگرہ کے موقع پر پورے ملک کے ائمۂ جمعہ نے بدھ 27 جولائی 2022 کی صبح امام خمینی امام بارگاہ میں رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے نماز جمعہ کو اسلامی نظام کی سافٹ پاور کی کڑیوں میں ایک انتہائي اہم کڑی اور غیر معمولی فریضہ قرار دیا اور کہا: امام جمعہ، اسلامی انقلاب کا ترجمان ہے اور اس کی ایک اہم ذمہ داری، انقلاب کی بنیادوں اور اہم مفاہیم کو بیان کرنا، عام فہم زبان میں شکوک و شبہات کا جواب دینا، انھیں دلیلوں کے ساتھ پیش کرنا اور سبھی کے ساتھ پدرانہ شفقت سے پیش آنا بتایا۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے؛
حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب با وفا کے چہلم کے موقع پر تہران کے حسینیہ امام خمینی میں عزاداری سید الشہدا اور زیارت اربعین کا پروگرام رکھا گیا۔ اس پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شرکت کی۔
اپنے گھر سے ہی نذرانہ عقیدت پیش کریں۔ اربعین کے دن کے لئے دو تین اہم زیارتیں منقول ہیں۔ اربعین کے دن سب بیٹھ کر زیارت اربعین عقیدت سے، توجہ سے پڑھیں۔ اور امام حسین کی بارگاہ میں شکوہ کریں اور کہیں کہ اے سید الشہدا! ہمارا دل تو بے تاب تھا لیکن نہیں آ سکے حالات ہی ایسے ہو گئے۔ آپ ایک نظر کرم فرمائيے، مدد فرمائیے۔
سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے اربعین کی مناسبت سے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں عقیدت و احترام سے عزاداری کی گئی جس میں ایران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ نے شرکت کی۔ عزاداری کے اس پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای بھی شریک ہوئے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے زور دیکر کہا کہ حسینی زائرین کی خدمت کی توفیق نعمت و رحمت الہی ہے جس کی قدر کی جانی چاہئے۔ آپ نے فرمایا کہ امام حسین علیہ السلام سے محبت ایک منفرد مسئلہ ہے جس کی مثال پوری تاریخ میں نہیں ملتی اور نہ آئندہ مل سکے گی۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر پیدل زائرین کی خدمت کرنے والے افراد اور 'موکب داروں' کی قدردانی کے لئے منعقدہ پروگرام میں ملت عراق کے سخاوت مندانہ برتاؤ پر اظہار تشکر کیا اور اربعین امام حسین کے موقع کی پیدل زیارت کو بے مثال آفاقی موضوع، حسینی معرفت کی ترویج کا ذریعہ اور جدید اسلامی تمدن کی تشکیل کی تمہید قرار دیا۔