Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات

شہید رئيسی نے بلاوقفہ اسلام کی خدمت کی

اس عظیم اور فداکار انسان کے عہدے کا پورا عرصہ پوری طرح اسلام کی بلاوقفہ خدمت کی کوشش میں گزرا۔ صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت جیسی موت پر رہبر انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام کا ایک حصہ 2024/05/20
2024/06/10

مزاحمت سے شام کو علاقے میں خاص مقام حاصل ہوا

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کو شام کے صدر جناب بشار اسد اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں مزاحمت کو شام کا نمایاں تشخص بتایا اور کہا کہ خطے میں شام کی خاص پوزیشن بھی اس نمایاں تشخص کی وجہ سے ہے اور اس اہم خصوصیت کو باقی رہنا چاہیے۔ 
2024/05/30

شام کے صدر نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

ایرانی قوم کو تعزیت پیش کرنے کے لیے تہران آنے والے شام کے صدر جناب بشار اسد نے اپنے ہمراہ وفد کے ساتھ جمعرات 30 مئي 2024 کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
2024/05/30

مرحومہ کی عظمت کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ مزاحمت کے کبھی نہ تھکنے والے سید، ان کے دامن سے نکلے ہیں

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام میں حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ کی والدۂ گرامی کے انتقال پر انھیں تعزیت پیش کی ہے۔ رہبر انقلاب کا پیغام حسب ذیل ہے: بسم اللہ الرحمن الرحیم لبنانی مزاحمت کے سربراہ عظیم مجاہد جناب حجت الاسلام و المسلمین الحاج سید حسن نصر اللہ دامت برکاتہ کی خدمت اقدس میں سلام علیکم آپ کی والدۂ ماجدہ کے انتقال پر میں دل کی گہرائيوں سے تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مرحومہ کی عظمت کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ مزاحمت کے کبھی نہ تھکنے والے سید، ان کے دامن سے نکلے ہیں۔ خدا کی رحمت و رضا ان کے شامل ہو اور اللہ کا سلام اور اس کی برکتیں آپ پر اور مزاحمت کے عظیم محاذ کے آپ کے مجاہد ساتھیوں پر ہو۔ سید علی خامنہ ای 27 مئي 2024
2024/05/27

شہید سید ابراہیم رئيسی کے گھر رہبر انقلاب اسلامی کی آمد اور شہید کے اہل خانہ سے گفتگو

خداوند عالم ان شاء اللہ جناب رئيسی کے درجات بلند کرے۔ میں جتنا بھی سوچتا ہوں، خود میرے لیے بھی، ملک کے لیے بھی اور خاص طور پر ان کی فیملی کے لیے بھی اس کی تلافی نا ممکن نظر آتی۔ یعنی بہت بڑا نقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہو سکتی، واقعی بہت سخت ہے، بہت بڑا صدمہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ان شاء اللہ خداوند عالم ان کے درجات بلند کرے اور آپ لوگوں کو بھی صبر دے۔ مصیبت جتنی سخت اور بڑی ہوتی ہے، خدا کا اجر بھی اسی نسبت زیادہ بڑا اور زیادہ شیریں ہے، ان شاء اللہ۔
2024/05/26

شہید ڈاکٹر رئیسی کو کھو دینا ہمارے لیے سخت ہے لیکن اللہ کے لطف و کرم سے ایرانی قوم، اس تلخ سانحے سے ایک موقع کی حیثیت سے فائدہ اٹھائے گی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ کی شام لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر جناب نبیہ بری سے ملاقات میں اس تلخ اور سنگین سانحے پر لبنانی حکومت اور قوم کی جانب سے تعزیت اور ہمدردی کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لبنان میں عام سوگ کا اعلان، دونوں ملکوں کی زبردست ہمراہی کا عکاس ہے اور اپنے لبنانی بھائیوں اور جناب سید حسن نصر اللہ صاحب سے اپنی نسبت، رشتہ داری اور اخوت کی نسبت سمجھتے ہیں۔   
2024/05/22

ایران اور تیونس کے درمیان موجودہ یکجہتی و ہمدلی، زمینی تعاون میں تبدیل ہو

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ کی شام تیونس کے صدر جناب قیس سعید اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں حالیہ سانحے کے بارے میں تیونس کے صدر کے برادرانہ اور دلی جذبات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدر اور ان کے ساتھ کئی اعلی عہدیداروں کو کھو دینے کا سانحہ سنگین ہے لیکن دور صدارت کے دوران ہم نے ہمیشہ اس بات کا مشاہدہ کیا ہے کہ حکمت الہی کی بنیاد پر اور عوام کے صبر و پائیداری سے تلخ واقعات، پیشرفت اور ترقی کا سرچشمہ بنے ہیں۔ 
2024/05/22

جامع شخصیت کے مالک صدر کو کھو دینا سخت ہے لیکن ملک کی رفتار میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 22 مئی کی شام امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں حالیہ تلخ سانحے پر قطر کی تعزیت اور ہمدلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے پیشرفت کی راہ پر آگے بڑھتے رہنے پر زور دیا۔ 
2024/05/22

جناب رئیسی کا حالیہ دورۂ پاکستان، دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک نیا موڑ بن سکتا ہے

 رہبر انقلاب اسلامی نے بدھ کی شام پاکستان کے وزیر اعظم جناب شہباز شریف اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات میں، برادر ملک پاکستان کی حکومت اور قوم کی جانب سے تعزیت اور ہمدردی پیش کیے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور وہ پاکستان کو پوری طرح برادرانہ نظر سے دیکھتا ہے لیکن گزشتہ برسوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں کچھ اتار چڑھاؤ آئے ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت میں ان تعلقات کو دوبارہ اونچائی عطا کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔   
2024/05/22

صیہونی حکومت کے خاتمے کے لیے وعدۂ الہی عملی جامہ پہنے گا

حماس کے پولت بیورو کے چیف جناب اسما‏عیل ہنیہ نے اپنے وفد کے ساتھ بدھ کو دوپہر سے قبل رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی اور آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی قوم و حکومت کو تعزیت پیش کی۔   
2024/05/22

آرمینیا سے تعلقات کو فروغ دینے کی ایران کی پالیسی جناب مخبر صاحب کی نگرانی میں جاری رہے گي

آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان نے بدھ 22 مئی 2024 کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی اور صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت جیسی موت پر اپنی حکومت اور قوم کی جانب سے دکھ، غم اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ 
2024/05/22

عراقی حکومت و قوم کی نمائندگي میں اس سانحے پر آپ کو ایرانی قوم کو تعزیت پیش کرتا ہوں

صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین رئيسی کی شہادت جیسی موت کے بعد عراق کے وزیر اعظم شیاع السودانی نے بدھ 22 مئي 2024 کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ انھوں نے اس موقع پر رہبر انقلاب سے کہا کہ اس غمزدہ ماحول میں، میں آپ سے ملاقات کے لیے آیا ہوں تاکہ عراقی حکومت اور قوم کا دکھ، حزن اور تعزیت ایرانی حکومت اور قوم کو پیش کروں۔ ہم نے ایران کے شہید صدر جناب رئیسی میں جو چیز دیکھی تھی وہ سچائي، اخلاق، پاکیزگي، کام، کوشش اور عوام کی خدمت کے علاوہ کچھ نہیں تھی۔ عراق کے وزیر اعظم نے اسی طرح ایران کے شہید صدر کے جلوس جنازہ میں دسیوں لاکھ افراد کی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج ٹی وی پر جو تصویریں دیکھی ہیں ان کے کچھ واضح پیغامات تھے جن میں سب سے اہم پیغام، تمام تر دباؤ اور پابندیوں نیز اس ناگوار سانحے کے باوجود اسلامی جمہوریہ میں حکام کے ساتھ عوام کے ٹھوس اور مضبوط رشتوں کی گہرائي ہے۔ جناب السودانی نے زور دے کر کہا کہ جلوس جنازہ میں دسیوں لاکھ افراد کی شرکت کا ایک دوسرا پیغام یہ ہے کہ عوام کی خدمت کرنی چاہیے اور یہ پرشکوہ جلوس جنازہ، عوام کی خدمت کا نتیجہ ہے اور یہ درس، عراق میں ہمارے لیے بھی سرمشق ہونا چاہیے۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے غم میں شرکت کے لیے عراقی وزیر اعظم کے تہران کے سفر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک نمایاں شخصیت کو کھو دیا ہے۔ صدر مملکت بڑے اچھے بھائي، کارآمد، لائق، سنجیدہ اور دل سے کام کرنے والے عہدیدار تھے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت آئين کی رو سے جناب مخبر صاحب نے ایک سنگین ذمہ داری اٹھائي ہے اور ان شاء اللہ عراقی حکومت سے تعاون اور سمجھوتوں کا پہلے والا عمل جاری رہے گا۔
2024/05/22

عراقی وزیر اعظم شیاع السودانی کی رہبر انقلاب سے ملاقات

بدھ کی صبح عراق کے وزیر اعظم شیاع السودانی نے رہبر انقلاب سے ملاقات کی۔ وہ مرحوم صدر رئيسی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ایران آئے ہیں۔
2024/05/22

عزیز رئيسی تھکن کو جانتے ہی نہیں تھے

 صدر مملکت اور ان کے ہمراہ موجود افراد کی شہادت جیسی موت پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام اور عام سوگ کا اعلان
2024/05/20

حجت الاسلام و المسلمین الحاج شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے بزرگ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین الحاج شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پر پاکستان کے علماء اور حوزہ ہائے علمیہ (دینی مدارس) کو تعزیت پیش کی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے:
2024/01/11

اس دہشت گردانہ واقعے کا سخت جواب دیا جائے گا

شہر کرمان میں شہیدوں کے قبرستان گلزار شہدا کے راستے میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید سلیمانی کے متعدد عقیدتمندوں کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے تعزیتی پیغام جاری کیا۔ تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:
2024/01/03

مرحوم، امام خمینی کے وفادار، ثابت قدم اور سب سے پرانے ساتھیوں میں سے تھے: رہبر انقلاب اسلامی

  رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے حجت الاسلام و المسلمین جناب الحاج شیخ حسن صانعی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے اور انھیں امام خمینی کے ثابت قدم اور سب سے پرانے ساتھیوں میں سے ایک بتایا ہے۔ انھوں نے عقلمندی اور خیر خواہی کو دکھاوے سے دور رہنے والے مرحوم کی دو نمایاں خصوصیات بتایا ہے۔
2023/07/22

لبنان کے ممتاز عالم دین شیخ عفیف نابلسی کے انتقال پر تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کو تعزیتی پیغام

  رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی حامنہ ای نے لبنان کے ممتاز مجاہد عالم دین حجت الاسلام و المسلمین شیخ عفیف نابلسی کے انتقال پر تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو تعزیت پیش کی۔  شیخ عفیف النابلسی لبنان کے معروف علمائے کرام میں تھے جو صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی مزاحمت کے نمایاں حامیوں میں شمار ہوتے تھے۔ شیخ عفیف النابلسی ایک عرصے کی علالت کے بعد آج صبح داعی اجل کو لبیک کہا۔ 
2023/07/14

حجت الاسلام عباس علی سلیمانی کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

شہید حجت الاسلام سلیمانی ہمیشہ نظام کی خدمت کرنے والی شخصیت رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک جان لیوا حملے میں حجت الاسلام عباس علی سلیمانی کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ رہبر انقلاب کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
2023/04/27

آيت اللہ جعفر سبحالی کی اہلیہ کی وفات پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی نے ایک پیغام میں آيت اللہ شیخ جعفر سبحانی کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔ آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
2023/01/22

فلسطین کے عظیم مجاہد رہنما اور جہاد اسلامی تنظیم کے سابق سربراہ کے انتقال پر تعزیتی  پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے فلسطین کے مجاہد رہنما ڈاکٹر رمضان عبد اللہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔
2020/06/08

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.