رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کی شام امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے سیاسی و معاشی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، غیر ملکی عناصر کی مداخلت کے بغیر مذاکرات کو خطے کے مسائل کی راہ حل بتایا
رہبر انقلاب اسلامی نے پیر کی صبح مزدوروں اور محنت کش طبقے کے بعض افراد سے ملاقات میں انھیں پروڈکشن کی ریڑھ کی ہڈی بتایا اور روزگار کے مواقع میں اضافے، کام اور سرمائے کے رابطے کو منصفانہ طریقے سے منظم کرنے کی ضرورت جیسے تین کلیدی موضوعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بے تحاشا درآمدات، قومی پیداوار اور مزدوروں کے روزگار کے قلب پر ایک خنجر ہے جسے سنجیدگي سے روکا جانا چاہیے اور ملک کے اندر بھی معیاری مصنوعات کی پیداوار کے ساتھ ہی عوام اور سرکاری اداروں کو ملکی پیداوار کی خریداری کا پابند ہونا چاہیے۔
آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے محنت کشوں اور مزدروں سے ملاقات کا مقصد ان کی قدردانی، ان کا شکریہ ادا کرنا اور کام کی قدر و قیمت پر تاکید کرنا بتایا اور مزدور اور کام کے سلسلے میں اسلام کے نظریے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سرمایہ دارانہ نظام کے استحصال آمیز نظریے اور بکھر چکے کمیونسٹ نظام کی کھوکھلی نعرے بازی کے برخلاف، مزدوروں کے سلسلے میں اسلام کا نظریہ قدردانی اور قدر شناسی پر استوار ہے اور اسی بنیاد پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مزدور کے ہاتھ چومتے تھے۔
انھوں نے کام کی قدر و قیمت کے بارے میں معاشرے میں صحیح کلچر تیار کیے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں کو مزدروں کی مہارتوں میں اضافے کے انتہائي حیاتی موضوع کو اہمیت دینے کی نصیحت کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے عسکری، معاشی اور سیاسی میدانوں میں مزدوروں اور محنت کشوں کے قومی اور درخشاں محرکات و جذبات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: فوجی میدان کا واضح نمونہ، مقدس دفاع کے دوران ملک کے لیے چودہ ہزار شہید مزدوروں کا نذرانہ پیش کرنا ہے اور اگر دوبارہ کوئي فوجی مسئلہ پیش آئے تو قطعی طور پر محنت کش، پہلی صفوں میں شامل رہنے والوں میں ہوں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے معاشی میدان میں مزدوروں کے قومی محرکات کے سلسلے میں کہا: اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ہی سامراج کی ایک اصلی پالیسی، ملک کی پیداوار کو ٹھپ کرنا تھا اور حالیہ برسوں میں اور پابندیوں میں شدت کے بعد یہ ہدف پوری طرح عیاں ہو گيا ہے لیکن محنت کشوں نے اپنی استقامت سے اس ہدف کو پورا نہیں ہونے دیا اور اس میدان میں وہ پیداوار کی ریڑھ کی ہڈی تھے۔
آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے محنت کشوں اور مزدوروں کو ورغلانے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان کوششوں کا مقصد، مزدور طبقے کو، عوامی اعتراضات کے پلے بورڈ میں تبدیل کرنا تھا لیکن مزدوروں نے سیاسی میدان میں بھی، ورغلانے والوں کی ناک زمین پر رگڑ دی اور وہ ہمیشہ اسلامی نظام اور اسلامی انقلاب کے ساتھ تھے اور ہیں۔
انھوں نے مزدوروں اور محنت کشوں کے مسائل اور مشکلات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئي حکومت کی پالیسیوں سے یہ مشکلات رفتہ رفتہ دور ہو جائیں گي۔
رہبر انقلاب اسلامی نے روزگار کے مواقع میں اضافے، کام اور سرمائے کے رابطے کو منصفانہ طریقے سے ترتیب دینے اور جاب سیکورٹی کو یقینی بنانے کی ضرورت کو مزدور طبقے کے مسائل کے تین اصلی اور بنیادی موضوعات بتایا اور کہا: ملک کے حکام کو روزگار کے مواقع میں اضافے کی کوشش کرنی چاہیے اور یہ چیز، نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور حکومت کی جانب سے گنجائشوں اور روزگار کے مواقع کی بحالی کی جانب سرمائے کو بڑھائے جانے کے صحیح مینجمنٹ کے ذریعے ممکن ہے۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے زور دے کر کہا کہ ایک چیز جو روزگار کے مواقع بحال کر سکتی ہے اور تعلیم یافتہ لوگوں کی بے روزگاری کے مسئلے کو حل کر سکتی ہے، نالج بیسڈ کمپنیوں میں اضافہ ہے، البتہ یہ کمپنیاں حقیقی معنی میں نالج بیسڈ ہونی چاہیے اور اسی صورت میں روزگار کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آجر اور اجیر کو پرواز کے لئے ضروری دو پر اور دو حتمی ضرورتیں بتایا اور کہا: کام اور سرمائے یا مزدور اور کام دینے والے کے رابطے کو منصفانہ طریقے سے منظم کرنے کے لیے غور و فکر، تدبیر، مجاہدت، صبر اور نپے تلے انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے مزدروں کی جاب سیکورٹی کے بارے میں کہا: کام کے عارضی معاہدے جیسی باتوں کو جو روزگار پر خطرہ منڈرانے کا سبب بنتی ہیں اس طرح سے ٹھیک کیا جانا چاہیے کہ ایک منصفانہ قانون کی بنیاد پر، مزدور اور محنت کش بھی مطمئن اور آسودہ خاطر رہیں اور کام دینے والے بھی کام کی جگہوں پر ڈسپلن قائم کر سکیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ملکی اشیاء پر غیر ملکی اشیاء کی ترحیح کو، غیر ملکی مزدور کے مقابلے میں ملک کے مزدور طبقے کو نقصان پہنچانا قرار دیا اور کہا: اسی بنیاد پر ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ملکی پروڈکٹ کو خریدنے کے پابند بنیں، البتہ ملک میں سب سے بڑے خریدار، سرکاری ادارے ہیں جنھیں کوشش کرنی چاہیے کہ کوئي بھی غیر ملکی چیز استعمال نہ کریں۔
اس ملاقات کی ابتدا میں کوآپریٹوز، لیبر اور سوشل ویلفیئر کے وزیر جناب عبدالملکی نے روزگار، روزگار میں سہولت، سوشل ویلفیئر اور کمپنیوں کے مینیجمنٹ کے بارے میں اپنی وزارت کے پروگراموں اور اقدامات کی ایک رپورٹ پیش کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے اتوار کے روز شام کے صدر بشار اسد اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں، شام کی قوم اور حکومت کی استقامت و مزاحمت اور ایک بین الاقوامی جنگ میں ملنے والی فتح کی تعریف کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر کے رویت ہلال کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اتوار 1 مئی 2022 کو غروب کے وقت ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور کل پیر 2 مئی 2022 مطابق 30 رمضان المبارک 1443 ہجری قمری ہے۔
عید سعید فطر کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 1542 قیدیوں کی سزائيں معاف یا ان میں تخفیف کی موافقت کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے مختلف عدالتوں اور مسلح افواج کے عدالتی ادارے سے، اسی طرح محکمہ جاتی کارروائی کے تحت سزا پانے والے ایک ہزار پانچ سو بیالیس افراد کو معافی دینے یا ان کی سزائیں کم کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای نے عید سعید فطر کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای کو ایک خط لکھ کر 1542 قیدیوں کی سزا معاف کرنے یا ان کی سزا میں کمی یا تبدیلی کی تجویز پیش کی تھی، جس سے انھوں نے اتفاق کیا ہے۔ سزا معافی کے مخصوص کمیشن میں ان افراد کی فائلوں کا جائزہ لیا گيا تھا اور انھیں معافی یا سزا میں کمی کا مستحق پایا گیا۔ آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے یہ تجویز آئین کی دفعہ ایک سو دس کی گيارہویں شق کے تحت منظور کی ہے۔
عالمی یوم قدس پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای اہم خطاب کریں گے۔
ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعے کو عالمی یوم قدس کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کی تقریر ٹی وی چینلوں اور نشریاتی اداروں سے براہ راست نشر کی جائے گی۔
یہ تقریر 29 اپریل 2022 کو تہران کے وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے زور دے کر کہا ہے کہ اسلامی انقلاب نے یونیورسٹی کے لیے جو بڑا کام کیا، وہ یہ تھا کہ اس نے ایرانی قوم کو تشخص عطا کر کے، یونیورسٹی کو اس کی پہچان عطا کی۔ انقلاب نے قوم کو تشخص، نمونۂ عمل ہونے، شخصیت اور خودمختاری کا احساس عطا کیا اور اسے واضح افق دکھایا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے منگل 12 اپریل 2022 کی شام کو اسلامی نظام کے اعلی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں، ملک کے تمام مسائل کو قطعی طور پر قابل حل بتایا اور رواں سال کے نعرے کے مختلف پہلوؤں کی تشریح کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ کی طاقت اور مختلف میدانوں میں اس کے کارناموں نے اسے دیگر اقوام کے لیے ایک پرکشش نمونۂ عمل میں تبدیل کر دیا ہے اور عوام میں مایوسی اور بند گلی میں پہنچ جانے کی سوچ پھیلانا، عوام اور انقلاب پر ظلم ہے۔
ضرورت مند قیدیوں کی رہائي میں مدد کے لیے منائے جانے والے دیت سینٹر کے پینتیسویں 'گلریزان فیسٹول' کے انعقاد کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے اس کار خیر میں ایک ارب تومان (تقریبا چالیس ہزار ڈالر) کی مدد کی ہے۔
گلریزان فیسٹول ہر سال رمضان کے مبارک مہینے میں دیت (خوں بہا) اور ضرورت مند قیدیوں کی مدد کے امور کی عوامی کمیٹی کی جانب سے ملک کے بعض حکام اور اس کار خیر میں شریک ہونے والے کچھ لوگوں کی شرکت سے تہران اور ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن، 'محفل انس با قرآن' کے روحانی پروگرام میں ماہ رمضان کو ضیافت الہی اور رحمت الہی کا لامتناہی دسترخوان بتایا اور اور ضیافت پروردگار سے بہرہ مند ہونے کے لئے دلوں کی پاکیزگي اور غور و فکر کے ساتھ قرآن مجید سے انس کو لازمی قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک حکم کے ذریعے حجۃ الاسلام قاضی عسکر کو آستان مبارک حضرت شاہ عبدالعظیم اور اس سے متعلق دیگر تمام مقامات مقدسہ کا متولی منسوب کیا ہے۔
ان کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی نے ہجری شمسی کیلنڈر کے نئے سال 1401 کے پہلے دن ٹی وی چینلوں سے براہ راست نشر ہونے والی اپنی تقریر میں، نوروز اور نئي صدی کے آغاز کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، نئے سال کے نعرے کی تشریح کی اور مساوات کے ساتھ اقتصادی ترقی اور غربت کے مسئلے کے حل کی واحد راہ، نالج بیسڈ معیشت کی راہ پر آگے بڑھنا بتایا۔
مجلس خبرگان (رہبر انقلاب کا انتخاب کرنے والے ماہرین کی اسمبلی) کے ارکان کے نویں باضابطہ اجلاس کے اختتام پر اس اسمبلی کے سربراہ اور ارکان نے جمعرات کی صبح رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
عید بعثت پر رہبر انقلاب اسلامی کا ٹیلی ویژن پر براہ راست خطاب آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بعثت کی مناسبت سے ایرانی قوم اور امت مسلمہ سے براہ راست خطاب کریں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب منگل کے روز ایران کے وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے صبح شروع ہوگا اور ان کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR اور اس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اور اسی طرح ایران کے قومی میڈیا کے ملکی اور بین الاقوامی چینلوں سے ترجمے کے ساتھ براہ راست نشر ہوگا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے تبریز کے عوام کے 29 بہمن سن 1356 بمطابق 18 فروری سن 1978 کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر جمعرات کی صبح صوبہ مشرقی آذربائيجان کے عوام کو ویڈیو لنک کے ذریعے مخاطب کیا۔ انھوں نے تبریز کے عوام کے قیام کو ایرانی قوم کی عظیم تحریک کا تسلسل اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی تمہید قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی تبریز کے عوام کے 29 بہمن سن 1356 بمطابق 18 فروری سن 1978 کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر مشرقی آذربائيجان کے عوام سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔
آٹھ فروری سن انیس سو اناسی کو سابق شاہی فضائيہ کے ایک خصوصی دستے 'ہمافران' کی جانب سے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ سے تاریخی بیعت کی سالگرہ کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی فضائيہ اور ائير ڈیفنس کے بعض کمانڈروں سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے اس حیرت انگیز بیعت کو ایک فیصلہ کن موڑ بتایا۔
عشرۂ فجر کی آمد اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی تینتالیسیوں پرشکوہ سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای پیر کو علی الصباح اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار اقدس پر پہنچے اور انھوں نے نماز پڑھ کر اور قرآن مجید کی تلاوت کرکے، ایرانی قوم کے عظیم الشان قائد کو خراج عقیدت پیش کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی اسی طرح اعلی مرتبہ شہداء بہشتی، رجائي، باہنر اور 7 تیر سنہ 1360 ہجری شمسی مطابق 28 جون 1981 کے سانحے کے شہداء کے مزاروں پر حاضر ہو کر خداوند متعال سے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای اس کے بعد گلزار شہدا گئے اور انھوں نے اسلام اور ایران کا دفاع کرنے والے شہیدوں کی پاکیزہ ارواح پر درود و سلام بھیجا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج بروز اتوار ، ملک کے کچھ صنعت کاروں اور کارخانوں کے مالکان سے ملاقات میں، انٹرپرینیورز اور صنعت کاروں کو، امریکہ کے ساتھ معاشی جنگ میں، مقدس دفاع کے پاکیزہ طینت و با اخلاص سپاہیوں کی مانند قرار دیا۔
صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے اتوار تیئيس جنوری 2022 کو ملک کے بعض ذاکروں، شعراء اور مداحان اہلبیت نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
انیس دی 1356 مطابق نو جنوری 1978 کو اہل قم کے تاریخی قیام کی برسی پر رہبر انقلاب اسلامی سے قم کے عوام کی ملاقات وڈیو لنک کے ذریعے انجام پائي۔ اس موقع پر رہبر انقلاب کا خطاب ریڈیو اور ٹی وی کے چینلوں سے براہ راست نشر کیا گيا۔
دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے تہران کی امام خمینی امام بارگاہ میں عزاداری کی آخری مجلس جمعے کی شب رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شرکت سے منعقد ہوئي۔
تہران کے حسینیہ امام خمینی میں معصومہ کونین حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مجلس منعقد ہوئی۔ مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای شریک ہوئے جبکہ کووڈ پروٹوکولز کی وجہ سے سامعین کی عمومی شرکت نہیں ہوئی۔
تہران کے حسینیہ امام خمینی میں صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شب شہادت کی مجلس بدھ کی رات منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای شریک ہوئے۔ شب شہادت کی مجلس معروف مقرر حجت الاسلام و المسلمین ناصر رفیعی نے پڑھی۔ انھوں نے حضرت زہرا کے خانوادے کو ایک مثالی مسلم گھرانا قرار دیا۔
حجت الاسلام رفیعی نے کہا کہ تمام امور میں اللہ کی خوشنودی کو محور قرار دینا، دینی تربیت، افراد خانہ کے حقوق کا پاس و لحاظ، سادہ زیستی، اسراف سے پرہیز، اس کے علاوہ اخلاقی اقدار جیسے صداقت، امانت داری اور وفاداری و مہر و محبت کا ماحول 'فاطمی خانوادے' کے صفات ہیں۔ حجت الاسلام رفیعی نے تقریر کے آخری حصے میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے مصائب پڑھے اور دعائیہ کلمات پر مجلس ختم کی۔ حجت الاسلام رفیعی کی تقریر کے بعد جناب محمود کریمی نے نوحہ اور رثائی کلام پیش کیا۔
صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی میں دوسری شب کی مجلس بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ امام خمینی امام بارگاہ میں ایام عزائے فاطمی میں مجلس کا پروگرام، لوگوں کی موجودگي کے بغیر منعقد ہوگا۔ مجالس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای شرکت کریں گے۔ پروگرام ٹی وی چینلوں سے نشر کیا جائے گا۔ اعلامیہ حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی نے سنیچر کی صبح شہید الحاج قاسم سلیمانی کی برسی کے پروگراموں کا انعقاد کرنے والی کمیٹی کے اراکین اور شہید کے اہل خانہ سے ملاقات میں صدق و اخلاص کو مکتب سلیمانی کا خلاصہ، مظہر اور شناخت بتایا اور خطے کے جوانوں کی نظر میں شہید سلیمانی کے ایک آئیڈیل کی حیثیت اختیار کر جانے کا حوالہ ہوئے کہا: عزیز قاسم سلیمانی، ایران کی سب سے بڑی قومی اور مسلم امہ کی سب سے بڑی 'امّتی' شخصیت تھے اور ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں نرس ڈے اور بنت علی حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے نرسوں اور کورونا کے مریضوں کی خدمت کے دوران شہید ہونے والے میڈیکل ملازمین کے اہل خانہ نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ اتوار کو تہران میں امام خمینی امام بارگاہ میں ہوئی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی شخصیت کے بہت اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
مغربی ایران کے صوبے ایلام کے شہداء پر سیمینار کی منتظمہ کمیٹی کے ارکان کے درمیان رہبر انقلاب اسلامی کی تقریر آج 2 دسمبر 2021 کو سیمینار ہال میں منظر عام پر لائی گئي۔ رہبر انقلاب نے یہ تقریر 21 نومبر 2021 کو اس کمیٹی کے ارکان سے تہران کے حسینیہ تہران میں اپنی ملاقات میں کی تھی۔
آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکمنامے میں، ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے نئے اراکین کو چار سال کے لیے منصوب کرتے ہوئے سابق اراکین خاص طور پر ان سائنسدانوں اور اساتذہ کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا ہے جو نئے دور میں اس کونسل میں موجود نہیں رہیں گے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے انقلابی نظم و ضبط اور اقدار کی بنیاد پر ثقافت کا ڈھانچہ تیار کیے جانے کو، ملکی ثقافت کو اغیار کی ثقافتی یلغار اور میڈیا وار سے محفوظ رکھنے کا واحد ذریعہ قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی کا حکمنامہ حسب ذیل ہے:
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر ایرانی فورسز کے کمانڈروں، ملکی حکام اور پینتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کے مہمانوں نے اتوار چوبیس اکتوبر کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔