عراق کی خبیث بعث پارٹی، اپنے شیطانی محرّکات کے ساتھ اللہ کے دردناک عذاب کی گھاٹی کی ڈھلان میں تیزی سے لڑھک رہی ہے لیکن ایرانی قوم، فوج، سپاہ پاسداران، بسیج (رضاکار فورس) دیگر مسلح افواج اور پولیس فورسز اور عوام، دو میں سے ایک نیکی، فتح یا شہادت اور اللہ سے ملاقات کی سعادت کی بلندی کو چھے رہے ہیں۔ اس قوم کو کیا غم جو یا تو اللہ تعالی کی طرف جا رہی ہے یا اسلامی اہداف کے عملی جامہ پہننے اور دنیا میں ان کے زبردست پرچار کی سمت جا رہی ہے اور کیا غم اس انقلابی قوم کو جس کے پاس جنگ کے ہفتے ہوں اور وہ جس نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور ان کی آل کی پیروی کی اور اسلام کے اہداف کی راہ میں عزت و سربلندی کے ساتھ مقدس جہاد جاری رکھے ہوئے ہے اور دشمن اسلام، صدام کے بعد انسانیت کے دشمن خبیث اسرائیل سے مقابلہ کرے۔ ہم ایک بار پھر دوہرا رہے ہیں کہ جب تک مسلم اقوام اور دنیا کے مستضعف، عالمی سامراج اور اس کی اولاد خاص طور غاصب اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑی نہ ہوں گی، تب تک اسلامی ملکوں سے ان کا مجرمانہ وجود ختم نہیں ہوگا۔

امام خمینی

18/9/1981