دشمن، تمام موقعوں اور ہر پہلو سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک مسئلہ، جس میں باہر والوں کا اور مقامی شیطانوں کا ‏ہاتھ ہے، یہ ہے کہ اداروں کو ایسی حالت میں پہنچا دیں کہ وہ غیر مستحکم ہو جائیں اور تباہ ہو جائيں۔ عدالتوں میں، پاسداروں (پاسداران انقلاب فورس کے ارکان) کے ‏درمیان، سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان اور دوسری مسلح فورسز کے درمیان کسی دوسرے طریقے سے پروپيگنڈہ کیا جاتا ہے جن کا ‏نتیجہ یہ ہے کہ قوم کا اتحاد اور یکجہتی ختم ہو جائے اور وہ لوگ دنیا میں ہماری قوم کا تعارف اس طرح کرائيں کہ یہ لوگ کسی بھی ‏سسٹم کے تحت نہیں ہیں، ان کا کوئي نظام ہی نہیں ہے۔ ان کا مقصد یہ ہے کہ قوم کے سامنے علمائے دین کی شبیہ خراب کر دیں اور ‏فورسز کے درمیان جو یکجہتی ہونی چاہیے اور ایک ملک کا انتظام چلانے کے لیے جو سسٹم ہونا چاہیے، اس کے استحکام و یکجہتی ‏کو تباہ کر دیں۔ مثال کے طور پر، پولیس اور مسلح فورسز چاہے جتنی بھی طاقتور ہوں، اگر ان میں یکجہتی نہ ہو تو وہ کچھ نہیں کر ‏سکتیں۔

امام خمینی

11/7/1980