نوجوان نسل کی حفاظت ہونی چاہیے! اگر موجودہ صورتحال کے مطابق ہم آگے بڑھیں تو ملک بوڑھا ہو جائے گا۔ جوانوں کو افزائش نسل پر توجہ دینا چاہیے، نسل میں اضافہ کرنا چاہیے۔ بچوں کی تعداد کو موجودہ شکل میں محدود رکھنا، جیسا کہ اس وقت ہو رہا ہے، غلط ہے۔ آج ہمارے پاس جو نوجوان نسل ہے، اگر ہم آئندہ دس سال، بیس سال اور اس کے بعد کے مراحل و ادوار میں نوجوان نسل کی اسی تعداد کو قائم رکھنے میں کامیاب ہو جائیں تو نوجوان نسل کے اندر جو جوش و جذبہ ہوتا ہے، جو شوق اور اشتیاق ہوتا ہے اور ایرانیوں میں جو صلاحیت پائی جاتی ہے اس سے ملک کی تمام مشکلات حل کی جا سکیں گی۔ بنابریں ہمارے سامنے پیشرفت کے راستے میں کوئي بنیادی مشکل نہیں ہے۔

امام خامنہ ای

10/10/2012