تعاون سے مراد، فکری اور روحانی تعاون ہے۔ یعنی زوجہ، شوہر کی ضرورتوں کو سمجھے، اس پر اخلاقی دباؤ نہ ڈالے، ایسا کام نہ کرے کہ وہ زندگی کے امور میں عاجز آ جائے اور خدانخواستہ غلط راستوں پر چل نکلے۔ زوجہ، شوہر کو زندگي کے میدانوں میں استقامت اور ڈٹے رہنے کا حوصلہ دے اور ترغیب دلائے۔ اگر اس کے کام کا تقاضا یہ ہے کہ وہ کسی حد تک خانوادے کے کاموں کو انجام نہ دے سکے تو زوجہ اسے یہ بات نہ جتائے، یہ سب اہم باتیں ہیں۔ یہ عورت کی ذمہ داریاں ہیں، مرد کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی بیوی کے جذبات کو سمجھے اور اس کی طرف سے غافل نہ رہے۔

امام خامنہ ای

29/4/1996