موجودہ نسل کے لیے، جس نے اس سیاہ دور (رضا خان کی حکومت) کو نہیں دیکھا ہے، کافی ہوگا کہ وہ کتابوں، اشعار، تحریروں، ڈراموں، تصنیفات، اخبارات، جرائد، طوائف خانوں، جوئے خانوں، شراب خانوں اور سنیما ہالوں کو، جو سبھی اس دور کی نشانیاں تھیں، دیکھے یا ان لوگوں سے پوچھے جنھوں نے انھیں دیکھا ہے اور یہ سوال بھی پوچھے کہ عورت کے سلسلے میں، جو انسان پرور اور معلم ہے، بظاہر ترقی یافتہ عورت کے پرفریب نام پر کیا کیا مظالم ڈھائے گے اور کیا کیا فریب دیے گئے۔ اس وقت بھی جب خداوند عالم کے لطف و کرم اور عظیم الشان قوم بالخصوص خواتین اور شیر دل عورتوں کی کوششوں سے، ظالم کے ہاتھ کاٹ دیے گئے ہیں، ایک معمولی سی اقلیت اپنے جاہلانہ کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ امید ہے کہ ان شاء اللہ اس طرح کے لوگ بھی چھوٹے بڑے شیطانوں کے حربوں سے آگاہ ہو جائيں گے اور ان کے فریب سے رہائي پائيں گے۔
امام خمینی
14/4/1982