کبھی ایسا ہوتا ہے کہ مرد  زندگي کے کاموں میں کسی دوراہے پر پہنچ جاتا ہے۔ اسے دنیا یا پھر صحیح راستے، امانت اور صداقت میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے، اسے ان دونوں میں سے ایک کو چننا ہوتا ہے، یہی وہ جگہ ہوتی ہے جہاں زوجہ اسے پہلے یا دوسرے راستے کی طرف کھینچ سکتی ہے۔ اسی طرح اس کے برعکس بھی ہے۔ شوہر بھی اپنی زوجہ کے سلسلے میں اسی طرح اثر انداز ہو سکتا ہے۔ کوشش کیجیے کہ اس طرح اثر انداز ہوئیے۔ دونوں کوشش کریں کہ ایک دوسرے کو دیندار، خدا کی راہ پر چلنے والا، اسلام کی راہ پر چلنے والا، حقیقت کی راہ پر چلنے والا، امانت و  صداقت کی راہ پر چلنے والا باقی رکھیں اور گمراہی اور لغزش سے بچائيں۔

امام خامنہ ای
11/3/2001