ہماری تیرہ و تار معمولی آنکھیں اس ملکوتی چہرے کو قریب سے نہیں دیکھ رہی ہیں لیکن وہ سورج کی طرح روشن ہے، دلوں کے ساتھ رابطہ رکھتا اور انسان کی روحوں سے منسلک درون سے متصل ہے اور ایک معرفت رکھنے والے انسان کے لئے اس سے بڑی کوئی نعمت نہیں ہوسکتی کہ وہ محسوس کرے خدا کا ولی، امام برحق، عبد صالح، دنیا کے تمام بندوں کے درمیان منتخب روزگار بندہ، جو روئے زمین پر خلیفہ الہی کا مصداق اور مخاطب قرار پایا ہے ہمارے ساتھ اس کو دیکھ رہا ہے اور اس سے تعلق رکھتا ہے ، ہر ایک انسان کی آرزو ایک ایسا ہی بلند عنصر ہے؛ تاریخ کے طویل دور میں انسانوں کی نگاہیں اپنے عقدوں کے ساتھ اس کے انتہائے افق پر ٹکی ہوئی ہے کہ وہ خدا کے منتخب بندوں میں بھی منتخب برتر و بالا انسان آئے گا اور ظلم و ستم کے وہ تمام تار و پود جو شرپسند انسانوں نے تاریخ کے تمام ادوار میں تنے اور بچھائے ہیں بکھیر دے گا۔

امام خامنہ ای

24 / نومبر / 1999