عورت کی آزادی مغرب کی پسماندہ تہذیب میں اس بات پر قائم ہے کہ عورت کو مرد کی نگاہوں کی زینت قرار دیں تا کہ وہ اُس سے جنسی لذتیں اٹھائیں؛ یہ عورت کی آزادی ہے؟ وہ لوگ جو مغربی دنیا میں انسانی حقوق کی طرفداری کا دعوی کرتے ہیں در حقیقت عورت پر ظلم کرنے والے لوگ ہیں؛ عورت کو ایک برتر و بالا انسان اور ایک ایسے وجود کے طور پر دیکھئے جو بلند و بالا انسانوں کی پرورش کے ذریعے معاشرے کی فلاح کا سرچشمہ بنتی ہے تا کہ معلوم ہوسکے عورت کا حق کیا ہے؛ اور اس کی آزادی کا کیا مطلب ہے؛ عورت کو ایک خاندان کی تشکیل کے اس بنیادی عنصر کے طور پر دیکھئے کہ گھر اگرچہ مرد و عورت دونوں سے تشکیل پاتا ہے اور دونوں ہی خاندان کی تشکیل اور حفاظت و بقا میں موثر ہیں لیکن خاندان کے لئے امن و آسائش کا ماحول اور وہ آرام و اطمینان جو گھر کے ماحول میں فراہم ہوتا ہے عورت کی برکت اور اس کی زنانہ طبیعت کی دین ہے۔
امام خامنہ ای
16/ دسمبر/1992