عسکری انحصار کو ایک دن یا ایک ماہ میں ختم کیا جا سکتا ہے، معاشی انحصار کا بھی حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔  لیکن فکری و ذہنی انحصار ختم کرنا بہت مشکل کام ہے۔ جب ایک بچہ بچپن سے ہی۔۔ جب وہ اسکول ، کالج گیا اور یونیورسٹی گیا، جس جگہ بھی پہنچا، ہر جگہ پروپگنڈا کچھ اس طرح کا رہا کہ اغیار پر انحصار کی فکر کے ساتھ بڑا ہوا، اس کی سوچ یہ بن گئی کہ بیرونی دنیا کی مدد کے بغیر کچھ کیا ہی نہیں جا سکتا،  ہمارے پاس اپنا کچھ نہیں ہے، اس کی اصلاح بہت مشکل ہے، اس فکر کو تبدیل کرنا چاہیں تو جلدی تبدیل نہیں ہوتی، سب کو اس طرح کی تبدیلی کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا کہ یہ دوسروں پر انحصار ختم ہوسکے اور ملک وہ ملک بن سکے جو اقتصادی اعتبار سے بھی خودمختار ہو، تہذیب و ثقافت کے لحاظ سے بھی خود مختار ہو اور انسانی (اقدار) کے لحاظ سے بھی، فکری طور پر خود مختار ہو، روحانی اور نفسیاتی طور پر خود مختار ہو۔

امام خمینی

30/ مئی/ 1979