عورت اگر گھر کے ماحول میں محترم اور عز و وقار کی حامل سمجھی جاتی تو معاشرے کی مالی مشکلات کا ایک بڑا حصہ حل ہوجاتا ہے، ہم کو اہتمام کرنا چاہئے کہ بچے اپنی ماؤں کے ہاتھوں کا ضرور بوسہ لیا کریں، اسلام اسی طرح کا ماحول چاہتا ہے، چنانچہ زیادہ مذہبی اور اخلاقیات کے پابند خاندانوں کے اندر ان خصوصیات کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں، خاندان کے بیٹوں اور بیٹیوں کو اپنی ماؤں کی نسبت احترام و تکریم کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ ماں کی نسبت جو بے تکلفی اور جذباتی اپنائیت پائی جاتی ہے اس میں اور اس احترام میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ یہ احترام گھروں میں ہونا ہی چاہئے، گھر کے اندر عورت کو محترم سمجھا جانا ہی چاہئے۔

امام خامنہ ای

11/ مئی /2013