یہ ایک لطف و عنایت ہے جو اس ملت پر خداوند تبارک و تعالی نے کی ہے کہ خواد عوام کے اندر سے، خود یہاں کے لوگوں کے درمیان سے افراد منتخب ہوئے اور انھوں نے حکومت تشکیل دی، جب خود عوام کے اندر سے حکومت بنی ہو، خود عوام الناس کے درمیان سے جو سرمایہ دار نہیں ہیں، وہ لوگ بر سر اقتدار آئے ہوں جو خود بھی ان کے مثل ہوں تو یہ لوگ عوام کا درد دل سمجھ سکتے ہیں۔۔۔ اس بات سے ڈرتے رہئے کہ کہیں ایسا نہ ہو ایک دن خدا ناخواستہ یہ راہ دوسری سمت اختیار کرلے اور یہ روش ایک دوسری روش بن جائے اور اس کا عوامی ہونا آپ اپنے ہاتھ سے کھودیں، اس بات سے ڈریں اور خبردار رہیں اگر ایک دوسری وضع پیدا ہوتی ہے تو اس وقت یاد رکھئے گا خطرہ پیدا ہوجائے گا، اُس وقت بیرونی عناصر آپ کی طرف للچائی نظروں سے دیکھنا شروع کردیں گے۔
امام خمینی
19 اگست / 1982