رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مغربی ملکوں کے تمام نوجوانوں کے نام اپنے کھلے خط میں فرانس کے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی جانب اشارہ کیا اور ان واقعات کو ہم فکری و ہم خیالی پیدا کرنے کا متقاضی قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے عالم اسلام میں بعض مغربی ملکوں کی حمایت سے رونما ہونے والے دہشت گردی کے دردناک مسائل کا ذکر کیا۔