زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 

تائیکوانڈو کی قومی ٹیم کی شاندار فتح پر تہنیتی پیغام

ایران کی قومی تائيکوانڈو ٹیم کی روس کے بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار فتح اور چیمپیئن شپ حاصل کرنے پر قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک تہنیتی پیغام جاری کرکے ٹیم کے ارکان اور متعلقہ عہدیداران کی قدردانی کی۔

دفاع مقدس کے شہدا کی جذباتی تشییع جنازہ پر عوام کی قدردانی

اللہ تعالی کا درود و سلام ہو عزیز شہیدوں پر جنھوں نے اپنے ایثار سے اسلامی وطن کی بلندیوں پر توحید کی شمع روشن کی۔ اللہ کا درود و سلام ہو مظلوم غوطہ خور شہیدوں پر جنھوں نے اپنے ظہور و وجود سے کبھی خاموش نہ ہونے والی اس شمع کی مدد کی اور ملت ایران کے روحانی سرمائے اور قیمتی و دل آویز یادوں کے پرچم کو ملک میں انتہائی پرشکوہ انداز میں لہرایا۔

مذاکرات کا نتیجے تک پہنچنا اہم قدم، فریق مقابل کی ممکنہ عہد شکنی کا راستہ بند کیا جائے،

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کے ایٹمی مذاکرات سے متعلق خط کے جواب میں صدر محترم کی زحمتوں اور ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی مربوط اور طاقت فرسا مساعی کی قدردانی کی اور مذاکرات کے نتیجے تک پہنچنے کو اہم قدم قرار دیا۔

حجاج کرام کے نام قائد انقلاب اسلامی کا پیغام

اور سلام ہو یکتا پرستی کے مرکز، مومنین کی طواف گاہ اور فرشتوں کی جائے نزول کعبہ شریف پر۔ اور سلام ہو مسجد الحرام، عرفات، مشعر اور منی پر اور سلام ہو خضوع و خشوع سے مملو دلوں پر، محو ذکر زبانوں پر، بصیرت کے ساتھ کھلنے والی آنکھوں پر، عبرت و سبق کا راستہ پا جانے والے افکار پر اور سلام ہو آپ خوش نصیب حاجیوں پر کہ آپ کو دعوت الہی پر لبیک کہنے کی توفیق نصیب ہوئی اور آپ نعمتوں کے دسترخوان پر تشریف فرما ہیں۔

ہفتہ مقدس دفاع اور یوم شہدا کی مناسبت سے پیغام

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعرات کی صبح ہفتہ مقدس دفاع اور شہدا و ایثار پیشہ سپاہیوں کی قدردانی کے قومی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں فرمایا کہ اسلامی ثقافت میں شہدا اور شہادت، گرمی حیات اور درخشندگی کے مظاہر ہیں اور گزرتا ہوا وقت عزیز شہیدوں کے نام اور ذکر کی تابندگی کو کم کر سکا ہے نہ کر سکے گا۔

سرزمین منی میں ہزاروں حجاج کرام کے جاں بحق او زخمی ہونے کے سانحے پر پیغام

منی میں پیش آنے والے اندوہناک سانحے کے بعد قائد انقلاب اسلامی نے ایک پیغام جاری کیا۔ قائد انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں اس المناک سانحے سے متاثرہ افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے جاں بحق ہو جانے والوں کے پسماندگان کو تعزیت پیش کی اور زور دیکر کہا کہ سعودی حکومت پر فرض ہے کہ وہ اس تلخ سانحے کے سلسلے میں اپنی سنگین ذمہ داری قبول کرے اور حق و انصاف کے اصولوں اور تقاضوں پر عمل کرے۔

جنرل حسین ہمدانی کی شہادت پر تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کرکے جنرل حسین ہمدانی کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔ شہید حسین ہمدانی شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی مشیر کی حثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔ جمعرات کے دن دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے ان کو حلب شہر کے مضافات میں شہید کر دیا۔ جنرل حسین...

مشترکہ جامع ایکشن پلان کے نفاذ کے بارے میں صدر مملکت کے نام خط، رہنما ہدایات

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر مملکت اور قومی سلامتی کی سپریم کونسل کے سربراہ ڈاکٹر حسن روحانی کو ایک مکتوب ارسال کرکے پارلیمنٹ 'مجلس شورائے اسلامی' اور قومی سلامتی کی سپریم کونسل میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پر باریک بینی کے ساتھ ذمہ دارانہ بحث اور اس نیوکلیائی اتفاق رائے کے قانونی مراحل طے کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے قومی مفادات اور ملک کی اہم مصلحتوں کی حفاظت و پاسداری کے لئے انتہائی کلیدی ہدایات جاری کیں۔

مشترکہ جامع ایکشن پلان کے نفاذ کے بارے میں صدر مملکت کے نام خط، رہنما ہدایات

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر مملکت اور قومی سلامتی کی سپریم کونسل کے سربراہ ڈاکٹر حسن روحانی کو ایک مکتوب ارسال کرکے پارلیمنٹ 'مجلس شورائے اسلامی' اور قومی سلامتی کی سپریم کونسل میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پر باریک بینی کے ساتھ ذمہ دارانہ بحث اور اس نیوکلیائی اتفاق رائے کے قانونی مراحل طے کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے قومی مفادات اور ملک کی اہم مصلحتوں کی حفاظت و پاسداری کے لئے انتہائی کلیدی ہدایات جاری کیں۔

ماحولیات کے سلسلے میں کلی پالیسیوں کا نوٹیفکیشن

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے آئین کے ارٹیکل 110 کے تحت مقننہ، مجریہ اور عدلیہ کے سربراہوں کے لئے ماحولیات کے سلسلے میں کلی پالیسیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ماحولیات کے متحدہ قومی نظام کی تشکیل، حیاتی وسائل کا ہم آہنگ اور منظم مینیجمنٹ، ماحولیات کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کو جرم قرار دینا، ملک کے 'biome' کا نقشہ تیار کرنا، ماحولیاتی سفارت کاری کی تقویت، گرین اکانومی کی توسیع اور ماحول دوست ثقافت و اخلاقیات کی ترویج اس نوٹیفکیشن کے اہم محور ہیں۔