نواسہ رسول حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شب ولادت با سعادت کے موقع پر فارسی ادب کے اساتذہ اور نوجوان اور سینیئر شعراء نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقت کی۔ 20 مئی 2019 مطابق 14 رمضان المبارک 1440 ہجری قمری کی شب ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے انقلابی شاعری کے رجحان کی پیشرفت کو امید افزا قرار دیا۔